یمن میں حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے18 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دہشت گرد گروپ کا ترجمان بھی شامل ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے صبح جنوب مشرقی صوبہ شبوا میں ہونے والے فضائی حملوں میں مصری نژاد ابراہیم البانہ اپنے چھ ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
حکام کے مطابق فضائی حملہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف حملوں میں سے ایک ہے۔
یمنی عہداروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ان کی فوج نے کی جبکہ مقامی رہائشیوں اور دیگر حکام کے مطابق یہ فضائی حملہ امریکی طیاروں نے کیا۔
دریں اثناء مبینہ دہشت گردوں نے صوبہ محارب سے بحیرہ عرب کی بندرگاہ بلحاف جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔