رسائی کے لنکس

یمن: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 12 افراد کو سزائیں


یمن: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 12 افراد کو سزائیں
یمن: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 12 افراد کو سزائیں

یمن کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز 12 افراد کوالقاعدہ کے ساتھ تعلقات کے الزامات پر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

جنوبی صوبے حضرموت کی ایک عدالت نے ان افراد کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور افغانستان، صومالیہ اور عراق میں القاعدہ عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کے الزامات پر سزا دی۔

عدالت کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو سات سال قید تک کی سزائیں دی گئی ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق دارالحکومت صنعا کی اپیل کورٹ نے ہفتے کے روز القاعدہ کے مبینہ سات ارکان کی دس سال تک قید کی سزا ئیں برقرار رکھی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سزاپانے والے عسکریت پسند سیاحوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے تھے۔

یمن نے پچھلے سال امریکہ جانے والے ایک مسافر طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی ناکام کوشش کے بعد القاعدہ کے خلاف اپنی مہم تیز کردی ہے۔ القاعدہ سے منسلک ایک گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG