یمنی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی حصے میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو معارب نامی شہر کے مضافات سےگزرنے والی ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں مرنے والوں میں القاعدہ کا ایک مقامی لیڈر شامل تھا۔
القاعدہ کے خلاف لڑائی میں جزیرہ نما عرب میں تعینات امریکی ڈرونز کو یمنی افواج کی حمایت حاصل ہے۔
جمعرات کو ملک کے جنوب میں ہونے والے ایک ڈرون حملے میں القاعدہ سے وابستہ سات شدت پسند ہلاک ہوئے۔
گذشتہ سال سر اٹھانے والی شورش کے دوران جِس میں صدر علی عبد اللہ صالح نے اقتدار چھوڑا، القاعدہ نے یمن کے جنوب کے کچھ علاقوں پر اپنا کنٹرول جما لیا تھا۔
مشتبہ شدت پسندوں نےخود کش بم دھماکوں اور دیگر حملوں کے ذریعے سرکاری عہدے داروں کو ہدف بنایا۔