رسائی کے لنکس

یوٹیوب کے فیچر 'شارٹس' پر مقبول ویڈیوز بنانے والوں کے لیے ادائیگی کا آغاز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے اپنی مختصر ویڈیو فیچر 'شارٹس' کا استعمال کرنے والے تخلیق کاروں کے لیے رکھے گئے 100 ملین ڈالر (10 کروڑ ڈالر) میں سے لوگوں کو ادائیگی کرنا شروع کر دی ہے۔

یوٹیوب شارٹس، جسے رواں سال مارچ میں امریکہ میں لانچ کیا گیا تھا، مقبول لپ سنکنگ ٹک ٹاک ہی کی طرح کی ایک ایپ ہے، جہاں صارفین ساؤنڈ اور میوزک کے ساتھ 60 سیکنڈ دورانئے کی مختصر ویڈیو بنا سکتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے تخلیق کاروں کے لیے قائم کیے جانے والے "کرئیٹر فنڈ" کا مقصد صارفین کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب اگلے ہفتے تخلیق کاروں کی اس پہلی کھیپ کو مطلع کرے گا جو اس فنڈ سے رقم حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا، جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے اور انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

یوٹیوب نے مئی میں اس فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم رواں برس اور 2022 میں مقبول مختصر ویڈیوز بنانے والے صارفین کو رقم کی ادائیگی کرے گا۔

یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ "ہم آنے والے مہینوں میں اس فنڈ کو بڑھانے اور مزید ممالک تک اس کا دائرہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ شارٹس کے لیے مزید فیچرز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔"

یوٹیوب کی جانب سے مختصر دورانئے کے فیچر کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے "کریئٹر فنڈ" کا اعلان اس وقت سامنے آیا متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نوجوان تخلیق کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں۔

سب سے پہلے مختصر دورانئے کی ویڈیو بنانے کا ٹرینڈ ٹک ٹاک ایپ نے پیش کیا تھا، جس کے بعد فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپ انسٹاگرام نے مختصر ویڈیوز بنانے کا فیچر ریلز' کیا اور اسنیپ چیٹ نے 'اسپاٹ لائٹ' فیچر متعارف کرایا۔

XS
SM
MD
LG