ورلڈ کپ:کینیڈا کے خلاف زمبابوے کی 175 رنز سے فتح

ورلڈ کپ:کینیڈا کے خلاف زمبابوے کی 175 رنز سے فتح

ورلڈ کپ:کینیڈا کے خلاف زمبابوے کی 175 رنز سے فتح

بھارتی شہر ناگپور میں پیر کو زمبابوے اور کینیڈا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے کینیڈ اکو 175 رنز سے ہرا دیا۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر298 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کھیل کے آغاز ہی میں زمبابوے کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھائے بغیر آؤٹ ہوگئے مگر بعد میں آنے والے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ ٹائیبو 98 اور ایروائن85 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ کینیڈا کی طرف سے بالاجی راؤ نے چار، خرم چوہان اور بائیدوان نے دو،دو اور رضوان چیمہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی طرف سے پرائس اور کریمر نے تین،تین جبکہ لیمب اور اتسیا نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

دسویں کرکٹ عالمی کپ کے گروپ ’اے ‘میں شامل یہ دونوں ٹیمیں اپنا اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔