اسامہ کے خلاف کارروائی پاکستانی تعاون سےممکن ہوئی: واجد شمس الحسن

اسامہ کے خلاف کارروائی پاکستانی تعاون سےممکن ہوئی: واجد شمس الحسن

القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی میں پاکستان کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی افواج کو پاکستان میں کارروائی کرنے کی پیش گی اجازت دی گئی تھی

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی میں پاکستان کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی افواج کو پاکستان میں کارروائی کرنے کی پیشگی اجازت دی گئی تھی۔

’وائس آف امریکہ‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے رہنما کو پکڑنے کے لیے آپریشن میں پاکستانی فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن


پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے بھی اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔

امریکی اور پاکستانی حکام نے ابھی تک اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن میں پاکستانی فوج کے کردار کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما اور ہلری کلنٹن نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے ہمارے رول کی وضاحت نہیں کی، لیکن ہم نے یقینا ً اہم کردار ادا کیا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ایک دوسرے کا تعاون حاصل ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے خلاف پاکستانی حکومت کی جنگ اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

تفصیل کےلیےآڈیورپورٹ سنیئے: