قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کو ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم تین مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے یا ڈرون سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف مرکزی قصبے میران شاہ کے قریب جسدارمیں عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی تھی۔
اس سے قبل اتوار کووزیرستان کے علاقے میں تین ڈرون حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دو میزائل حملے جنوبی وزیرستان جب کہ تیسرا شمالی وزیرستان میں کیا گیا۔
حالیہ مہینوں میں زیادہ تر ڈرون حملوں کا ہدف افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے مراکز اور مبینہ ٹھکانے تھے لیکن جنوبی وزیرستان میں بھی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر ایسے اکا دُکا حملے کیے جاتے رہے ہیں۔