پی سی ایل 10 کی سب سے مہنگی کیٹیگری میں کن کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا؟

  • پی ایس ایل 10 کے لیے ڈرافٹس کی تقریب لاہور کے شاہی قلعے کے قریب حضوری باغ میں ہوئی۔
  • پی ایس ایل کی سب سے مہنگی پلاٹینیم کیٹیگری میں فرنچائز نے 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
  • میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر تین لاکھ ڈالر میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلیں گے۔
  • نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن سپلیمنٹری کیٹیگری میں کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے ڈرافٹس کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کو تین لاکھ ڈالرز میں کراچی کنگز نے خرید لیا ہے۔ وہ پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہوں گے۔

پی ایس ایل 10 کے لیے ڈرافٹس کی تقریب لاہور کے شاہی قلعے کے قریب حضوری باغ میں ہوئی جس میں فرنچائز انتظامیہ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

رواں برس پاکستان سپر لیگ کا دسواں سیزن چیمپئنز ٹرافی کے باعث فروری اور مارچ کے بجائے اپریل اور مئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی عرصہ ہو گا جب بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز ہو رہے ہوں گے۔

پاکستان میں آئندہ ماہ 19 فروری سے نو مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کھیلی جائے گی جس کے لیے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس ایل 10 کی پلاٹینیم کیٹیگری میں کون کون شامل ہے؟

پی ایس ایل کی سب سے مہنگی پلاٹینیم کیٹیگری میں فرنچائز نے 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن کو شامل کیا ہے۔ کراچی کنگز نے وائلڈ کارڈ پر عباس آفریدی کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ کو پک کیا ہے.

لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈ ڈیرل مچل کو شامل کیا ہے۔ پشاور زلمی نے انگلینڈ کے کوہلر کیڈ مور کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز فن ایلن کو پلاٹینیم کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل کو پک کیا ہے۔

خوشدل شاہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلیں گے۔

پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈز کاربن بوش اور آل راؤنڈر محمد علی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

ملتان سلطانز نے کامران غلام اور بنگلہ دیش کے ناہد رانا کو گولڈ کیٹیگری میں پک کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو کراچی کنگز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔