جمعے کی صبح 7 بجکر 50 منٹ پر3.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس نے رٹ لینڈ میں اوکھام کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا
لندن —
وسطی برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ایسٹ مڈلینڈز میں رٹ لینڈ کے علاقہ میں جمعرات اور جمعہ کی صبح سویرے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت گذشتہ 13 سالوں میں سب سے شدید بتائی جاتی ہے۔
برطانوی ارضیاتی سروے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کی صبح 7 بجکر 50 منٹ پر3.5 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے رٹ لینڈ میں اوکھام کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا؛ جبکہ ایک روز قبل جمعرات صبح 7 بجکر7 منٹ پر دس سکینڈ تک 3.2شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ یہ 2001 کے بعد اس خطے کا سب سے شدید زلزلہ بتایا جاتا ہے۔
زلزلہ پیما ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ برطانیہ کو عام طور پر زلزلے آنے والا علاقہ نہیں خیال جاتا، جو اپنے محل وقوع کے لحاظ سے میجر فالٹ لائن پر واقع نہیں ہے، لیکن ممکن ہے کہ ان دیکھی فالٹ لائنیں جنھیں ’بلائنڈ فالٹ لائن‘ کہا جاتا ہے گہری زمین کی تہوں میں موجود ہوں۔ تاہم، کم شدت کے 20 سے 30 زلزلوں کے جھٹکوں کو ہر سال حساس آلات کی مدد سے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ لیکن، برطانیہ کے لحاظ سے 3.5 کا زلزلہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ارضیاتی سروے کا کہنا ہے کہ ایسے زلزلے کے جھٹکے زیادہ تر کم شدت کے ہوتے ہیں۔ لیکن مستقبل میں اس خطے میں بڑی شدت کا زلزلہ آنے کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ماہر ارضیات کے دفتر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے مڈلینڈز کے رہائشیوں کی جانب سے کالیں موصول ہوتی رہیں۔ تاہم، ایمرجنسی اداروں کی جانب سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے زلزلے کے اصل مقام سے 45 کلو میٹر کے فاصلے تک محسوس کئے گئے۔