رسائی کے لنکس

چلی کے ساحل کے قریب 8.0 شدت کا زلزلہ


فائل
فائل

امریکی ادارہ برائے ارضیاتی تجزیات کے حوالے سے موصولہ میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ اکیکیو کے ساحلی مقام سے 50 میل مغرب اور شمال کی طرف، 6.2 میل کی گہرائی میں آیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کے روز چلی کے ساحل کے اندر 8.0کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

امریکی ادارہ برائے ارضیاتی سروے کے حوالے سے دی گئی اِن خبروں میں بتایا گیا ہے کہ زلزلہ اکیکیو کے مقام سے 50 میل مغرب اور شمال کی طرف، 6.2 میل کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے بعد چلی، پیرو اور اکئاڈور میں سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

ادھر، ’پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر‘ کے مطابق، کولمبیا، پاناما اور کوسٹو ریکا میں بھی سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG