ایک ہی میچ میں دو ڈبل سینچریاں بنانے والے بیٹسمین

ایک ہی میچ میں دو ڈبل سینچریاں بنانے والے سری لنکن بیٹسمین اینجلو پریرا، فائل فوٹو

ایک ٹیسٹ یا فرسٹ کلاس میچ میں دو سینچریاں تو بہت سے بیٹسمین بناچکے ہیں لیکن سری لنکا کے اینجلو پریرا ایک میچ میں دو ڈبل سینچریاں بنانے والے دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نان ڈسکرپٹس کرکٹ کلب کے کپتان اینجلو پریرا نے سنہالیز اسپورٹس کلب کے خلاف کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 201 اور دوسری اننگز میں 231 رنز اسکور کیے۔

کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے صرف ایک کھلاڑی آرتھر فیگ نے 1938 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ انھوں نے انگلش کاؤنٹی کینٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایسیکس کے خلاف پہلی اننگز میں 244 اور دوسری اننگز میں 202 رنز بنائے تھے اور آؤٹ نہیں ہوئے تھے۔

سری لنکا کے ڈومیسٹک سیزن میں 14 ڈبل سینچریاں بنائی جا چکی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹیں بنائی جا رہی ہیں۔ اس کے باوجود اینجلو پریرا کے ریکارڈ کی اہمیت کم نہیں کی جا سکتی۔

اینجلو پریرا سری لنکا کی جانب سے چار ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوینٹی کھیل چکے ہیں لیکن ابھی تک ٹیسٹ کیپ حاصل نہیں کر سکے۔

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے:

https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675