یمن: سعودی اتحاد کا حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ

فائل

فائل

سعودی قیادت والے فوجی اتحاد نے ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔

یہ رپورٹ دیتے ہوئے، 'العربیہ ٹیلی ویژن' نے تفصیل نہیں بتائی آیا یہ فضائی یا زمینی فوجی حملے تھے۔

لیکن، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو غاروں کو نشانہ بنایا گیا جہاں حوثی اپنے ڈرون رکھا کرتے تھے۔

اس سے قبل، العربیہ نے ایک اور رپورٹ میں کہا تھا کہ صنعا میں حوثی کیمپوں پر چھاپے مارے گئے، جن میں 'الدائمی' کا فضائی اڈا شامل ہے۔