ملزم سے تفتیش کرنے والی ٹیم میں شامل ایک افسر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ خود دو چھوٹے بچوں کا باپ ہے وہ ایسا کیسے کر سکتا ہے۔
کشتی حادثے میں جان گنوا دینے والے افراد کی مجموعی تعداد کے حتمی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آسکے۔ البتہ زندہ بچ جانے والے افراد کے بیانات کی روشنی میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے 40 تک ہو سکتی ہے۔
یونان میں پاکستان کے سفارت خانے نے زندہ بچنے والے جن 47 افراد کی فہرست جاری کی ہے اس پر نظر دوڑائیں تو پتا چلتا ہے کہ اس میں کم عمر کے 12 لڑکے بھی شامل ہیں۔ 14 برس کے راحت دلاور اور 15 سال کے محمد صفدر وہ خوش قسمت ہیں جن کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
پنجاب کے شہر ساہیوال میں پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
نوح بٹ کے علاوہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی سہیل سسٹرز نے بھی پہلی بار شرکت کی اور مجموعی طور پر 15 گولڈ میڈل اور تین برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
حالیہ کچھ برسوں میں پاکستان میں توہینِ مذہب کے کیس بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 10 روز میں چار خواتین کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وسطی پنجاب کے بعض دیہات میں آپ کو عالی شان مکانات نظر آئیں گے جہاں رہنے والے فخریہ بتاتے ہیں کہ یہ مکان ان کے یورپ میں مقیم بیٹوں کی کمائی سے بنے ہیں، یوں گاؤں کے دوسرے لوگوں میں بھی یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹوں کو یورپ بھیجیں تاکہ راتوں رات ان کے دن بھی بدل جائیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے لوگ پہلے ہی پریشان تھے اور اب بجلی کے نرخوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے اُن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
عمان کے شہر مسقط میں رواں ہفتے دہشت گردی کے واقعے میں ہلاک چار میں سے ایک پاکستانی کی میت وطن واپس لائی گئی جنہیں وزیرِ آباد کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
احمدیہ کمیونٹی کو قربانی سے روکنے کے لیے تھانوں میں دائر بیشتر درخواستیں مذہبی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مقامی رہنماؤں نے جمع کرائی ہیں۔
گاؤں سعد اللہ پور میں مدرسے کے طالب علم کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق احمدی برادری سے تھا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے مذہبی جذبات میں آکر یہ قتل کیے۔
پی ٹی آئی کے مطابق اس وقت پارٹی کی چار خواتین زیرحراست ہیں جن میں سے ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کو گرفتار ہوئے 399 دن جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو گرفتار ہوئے 130 دن پورے ہوگئے ہیں۔
توہینِ مذہب کے الزام پر 25 مئی کو مشتعل ہجوم کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے دوران 75 سالہ نذیر مسیح کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کے سر، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے تھے۔
پولیس نے علاقے میں بڑی تعداد میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے ہیں تاکہ لوگوں سے مختلف تفصیلات اکٹھی کی جاسکیں۔
سرگودھا کی مجاہد کالونی میں سینکڑوں افراد پر مشتمل ہجوم گلیوں میں مارچ کرتا ہوا ایک گھر کے باہر پہنچا اور پتھراؤ کرتے ہوئے دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔
کھاریاں میں پولیس اور خواجہ سراؤں کے درمیان تنازع کا آغاز دو پولیس اہلکاروں کی طرف سے ایک خواجہ سرا کے ساتھ مبینہ بدسلوکی سے شروع ہوا جو کہ بعد ازاں بڑے تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔
نوشکی واقعے میں منڈی بہاؤ الدین کے گاؤں چک فتح شاہ کے چھ نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع جونہی گاؤں میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پارس سلیم مسیح نے اپنے پادری سسر آصف ندیم پر قرآن جلانے کا جھوٹا الزام لگایا اور ایک جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
بہاولنگر میں پیش آئے واقعے کے بارے دونوں اداروں یعنی پاکستان فوج اور پولیس کے افسران نجی محفلوں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اگرچہ محتاط ہیں لیکن وہ اپنے اپنے محکموں کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں۔
کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں ایک مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے جس پر پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں