چودہ اگست انیس سو سینتالیس کو جب پاکستان وجود میں آیا تو امریکہ ان ملکوں میں شامل تھا جس نے اس نئے ملک کو فورأ تسلیم کیا۔ اور پندرہ اگست کو اس وقت کے امریکی صدر ہیری ٹرومین نے قائد اعظم محمد علی جناح کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے دورے پر آنے والے سلمان صوفی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوتے کہا تھا کہ امریکہ سے پاکستان کے لیے برآمدات اگلے چند دونوں میں ختم کر دی جائے گی۔
عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ دونوں ممالک امریکہ میں وبائی امراض کی روک تھام کے ادارے (سی ڈی سی) کی طرز پر پاکستان میں بھی ادارے کے قیام کے لیے تعاون کریں گے۔
امریکہ میں مقیم جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کے بعض لوگوں کو خدشہ ہے کہ سپریم کورٹ کا اسقاطِ حمل سے متعلق فیصلہ مستقبل میں اقلیتی برادریوں اور خواتین کے حقوق کو محدود کرنے کا نیا راستہ کھول سکتا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف کی سطح پر تکنیکی بات چیت کا آغاز منگل سے ہوجائے گا اور اس سے پہلے آئی ایم ایف کو ضروری ڈیٹا فراہم کیا جا چکا ہے جب کہ بقیہ معاملات طے کیے جائیں گے۔
سال2021 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اب تک مختلف امریکی ریاستوں میں اسقاط حمل سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کے پانچ سو سے زائد قوانین متعاراف کروائے گئے ہیں۔
احمد نورانی کا دعوی ہے کہ باجوہ خاندان کی جائیداد سے متعلق ان کے پاس موجود دستاویزات درست ہیں۔ ان کے بقول ان کے پاس مزید معلومات تھیں مگر انہوں نے وہی معلومات شائع کیں جن کی وہ تصدیق کر پائے ہیں۔
نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے شو میں بھارت کی ایک مشہور میچ میکر سیما تاپڑیہ امریکہ اور بھارت میں بسنے والے خاندانوں میں شادیاں کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
“Arranged “ نامی اس گیم میں بورڈ پر ایک رشتہ آنٹی ہیں جس سے تین غیر شادی شدہ لڑکیاں دور بھاگتی ہیں کیونکہ ان کا معیار غیر انسانی ہے۔
جون کے اواخر میں دائر کی جانے والی عدالتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انجینئرجان ڈو کے دو افسران کا تعلق خود کو برتر تصور کرنے والی برہمن ذات سے ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے 6 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ جو غیر ملکی طلبہ آن لائن تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں، انہیں امریکہ چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔ حکام کا کہنا تھا کہ جو طلبہ رضاکارانہ طور پر واپس نہیں جائیں گے، انہیں امیگریشن حکام واپس بھیج سکتے ہیں۔
امریکی بلاگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر الزامات سے متعلق اُن کے پاس شواہد ہیں اور وقت پڑنے پر ان کے سفارت کار دوست بھی گواہی دیں گے۔
تئیس برس کی سیاہ فام کرسٹینا کی آنکھوں میں آنسو تھے جب وہ امریکی فوج، نیشنل گارڈز کے اہلکاروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی تھیں۔
اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اپنے خون سے خط لکھ لکھ کر ان کے بوتیک پر چھوڑ جایا کرتی تھیں۔
جنید خان نے کہا کہ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمیٰ خان پر تشدد کیا جارہا ہے جو درست نہیں۔ اگر کوئی شخص ان پر الزام لگانا چاہتا ہے تو قانون کا سہار لے۔ کسی کے گھر بلا اجازت گھسنا اور مار پیٹ کرنا غیر قانونی ہے۔ اگر کسی نے دھوکہ دیا ہے تو اس شخص کو چھوڑ دینا چاہیے۔
شامی کباب تیار ہوگئے۔ دال، نمک، مرچ ہر شے حسب ذائقہ نکلی۔ اگر ہم دفتر جا پاتے تو میں بہت خوشی سے ساتھیوں کو اپنے ہاتھ کے بنے شامی کباب کھلاتی۔ لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے سب ہی گھر سے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ چند ساتھیوں کو میں نے تصاویر ضرور بھیجیں۔
سونیا کا کہنا ہے کہ خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہی کا عمل گھر سے ہی شروع ہونا چاہیے۔ وہ تسلیم کرتی ہیں کہ عورت مارچ کا مقصد پیغام پہنچانا ہے، اس لیے اسے جاری رہنا چاہیے۔
عدنان صدیقی نے کہا، "عرفان اپنی دھن میں مگن رہنے والے انسان تھے۔ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں، ان کے اپنے ہی ساتھ تھا۔ وہ ایک بے ضرر انسان تھے جو فون پر ہمیشہ گرم جوشی سے بات کرتے تھے۔ بہت اپنائیت اور پیار سے ملتے تھے۔ ان کی موت سے صرف برصغیر کا نہیں بلکہ فن کی دنیا کا نقصان ہوا ہے۔"
ان کا کہنا ہے کہ ہر انسان کے کوئی اصول ہونے چاہئیں اور انہی اصولوں کے تحت وہ مستقبل میں خلیل الرحمن قمر ساتھ کام نہیں کریں گی۔ وہ ماضی میں "میرا نام یوسف ہے" نامی ڈرامہ میں خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ یہ ڈرامہ 2015 میں نشر ہوا تھا۔
مزید لوڈ کریں