پاکستان کی فوج کے ترجمان، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ تیل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایران کے ساتھ ملک کی 900 کلومیٹر سے زیادہ طویل سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کے لیے "مسلسل کوششیں" کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کی چین سے قرضے ری شیڈول کرنے کے حوالے سے چینی ہم منصب سے انتہائی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہدف بنا کر فائرنگ کے اس واقعے کا نشانہ دانتوں کا ایک ڈاکٹر بنا جس کی شناخت 53 سالہ ذکاالرحمنٰ کے طور پر ہوئی ہے جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایک سیمینار سے خطاب پاکستان کے کسی بھی سیاسی شراکت دار کا نام لیے بغیر کہا کہ استحکام کی عدم موجودگی میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ اس نے اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کے نائب سربراہ کو بنوں کے گیریژن شہر میں پیر کے روز صبح سے پہلے ہونے والے ایک اچانک حملے کے بارے میں ایک " سخت ڈیمارچ" یا سرکاری سفارتی نوٹ پیش کرنے کے لیے طلب کیا۔
اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے یہ رپورٹ بدھ کے روز جاری کی گئی۔ ٹی ٹی پی کی حالیہ ہفتوں میں کارروائیوں کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائی کے دوران ایک اہم داعش کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
مجاہد، دوحہ کانفرنس سے افغان دارالحکومت واپسی پر نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ دوحہ میں انہوں نے اقوامِ متحدہ کے تحت پیر کو ختم ہونے والی، افغانستان کے لیے بین الاقوامی نمائندوں کی دو روزہ کانفرنس میں افغان وفد کی قیادت کی تھی۔
لندن میں قائم بین الاقوامی چیرئیٹی للوئیڈ رجسٹر فاؤنڈیشن نے منگل کے روز کہا کہ ان کی تحقیق ان کے ورلڈ رسک پول رزلئینس انڈیکس کی تازہ رپورٹ کا حصہ ہے۔
عالمی برادری نے طالبان کی صرف مردوں پر مشتمل حکومت کو اس وقت تک تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے جب تک کہ وہ خواتین اور لڑکیوں پر سے پابندیاں ہٹا نہیں دیتے۔
"یہ ایک ٹیم کے طور پر ہمارے لئے ایک خواب کی طرح ہے ... یہ ناقابل یقین ہے. میرے پاس اپنے جذبات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں،‘‘ افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے میچ کے بعد کہا۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ ہمارے ملک کو بہت فخر ہوگا۔ خوشی سے سر شار کپتان نے کہا۔
ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ترانہ حسن نے اس اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "خواتین کو شامل نہ کرنے سے طالبان کی زیادتیوں کو قانونی حیثیت دینے اور خواتین کے حقوق اور خواتین کی بامعنی شرکت کے علمبردار کے طور پر اقوام متحدہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔"
اقوام متحدہ نے افغانستان کی صورت حال پر ایک سہ ماہی رپورٹ میں طالبان کی حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافے کو دستاویز کیا گیا ہے۔
طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کو اپنی حکومت اور عالمی برادری کے درمیان "تعمیری اور مثبت روابط" کی ضرورت پر زور دیا۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی عبوری حکومت کے مطابق پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے اور یومیہ لگ بھگ دو ہزار افراد واپس اپنے ملک آ رہے ہیں۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے کابل میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات متقی کے دفتر نے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی۔
افغانستان میں ایک سینیئر طالبان رہنما اور طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے جو دہشت گردی کے لئے امریکہ کو مطلوب ہیں،متحدہ عرب امارات کا اپنا دورہ مکمل کر لیا ہے، جہاں انہوں نے میزبان ملک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بات ایک افغان عہدیدار نے بدھ کے روز بتائی۔
اقوام متحدہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ، شدید موسمی واقعات کی وجہ سے افغانستان میں آنے والے سیلاب نے لاکھوں بچوں کو متاثر کیا ہے اور یہ بچے زیادہ تر شمالی اور مغربی صوبوں میں متاثر ہو رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی تاس نے پیر کو ایک الگ رپورٹ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے سے کہا کہ طالبان افغانستان میں "حقیقی طاقت" ہیں اور کالعدم تنظیموں سے متعلق ماسکو کی فہرست سے گروپ کا ممکنہ اخراج "معروضی حقیقت" کی عکاسی کرتا ہے۔"
مزید لوڈ کریں