عام طور پر عدالت میں زیرِ سماعت معاملات پر پارلیمان یا عوامی سطح پر لب کشائی نہیں کی جاتی مگر اس کے باوجود فیصل واوڈا کو اس معاملے پر اظہارِ خیال کی اجازت دی گئی۔
وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 24 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے جب کہ صوبہ سندھ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں جاپانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سینئر تجزیہ کار اور صحافی نصرت جاوید کہتے ہیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں ملنے کی صورت میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی تعداد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے زیادہ ہوجائے گی اور عملی طور پر وہ سنگل لارجر پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔
سائبر کرائم کی تحقیقات نئی ایجنسی وفاقی وزارتِ داخلہ ماتحت ہوگی۔ البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ نئی ایجنسی کب سے اپنا کام شروع کرے گی۔
اتوار کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تاحکمِ ثانی اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
محکمے سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کا کہنا ہے کہ زیرِ التوا کیسز کی تعداد بیان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے جب کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بیک لاگ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ابتدائی غیر حتمی نتائج میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں میں مسلم لیگ (ن) نے دو، پاکستان پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے جبکہ ایک نشست پر آزاد اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلیوں کی 17 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے مجموعی طور پر 237 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
حکمران اتحاد کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت کے لیے سینیٹ میں 64 ارکین چاہئیں۔ حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت کے لیے مزید 7 اراکین درکار ہیں جو انہیں خیبر پختونخوا سے ملنا مشکل ہے۔ کے پی کے سے چار نشستیں جیتنے کے بعد بھی مزید 3 ارکین کی ضرورت ہو گی۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحب زادی آصفہ بھٹو زرداری اپنے پارلیمانی کریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔
دو اپریل کو سینیٹ کے انتخابات کے بعد سینیٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آنے کا واضح امکان ہے۔
سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کچے کے وسیع رقبے پر پانچ اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال متواتر خراب ہے۔ شکار پور، کشمور، گھوٹکی، سکھر اور جیکب آباد کے اضلاع کے 40 شہری کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں مغوی بنے ہوئے ہیں۔
سینیٹ انتخابات کے لیے دو اپریل کو سندھ اور پنجاب میں 12، 12 جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی 11،11 اور اسلام آباد کی دو نشستوں پر پولنگ ہو گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ظفر محمود کو چیئرمین (ارسا) تعینات کیا تھا، تاہم سندھ حکومت کے شدید احتجاج کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے ایک، سندھ سے دو اور بلوچستان سے تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔
قبائلی علاقے فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے باعث فاٹا کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب نہیں ہو گا۔ اس طرح تقریباً 50 برس کے بعد فاٹا کے لیے سینیٹ میں مختص نشستیں ختم ہوجائیں گی۔ سینیٹ کی خالی ہونے والی بقیہ 48 نشستوں پر الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
نو مارچ کی صبح قومی اسمبلی پہنچا تو ایوان صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن میں تبدیل ہوچکا تھا۔ اسپیکر کی کرسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس براجمان تھے جنہیں صدارتی انتخاب کے لیے پریزائیڈنگ افسر تعینات کیا گیا تھا۔
سیاست سے دور آصف زرداری کی زندگی میں ہنڈریڈ ڈگری ٹرن اس وقت آیا جب ان کی منگنی سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بینظیر بھٹو سے ہوئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) جس نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ساتھ پارلیمانی اتحاد کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔
حکمران اتحاد کو بڑے فیصلے کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت چاہیے۔ 336 اراکین کے ایوان میں حکومتی اتحاد کو دو تہائی اکثریت کے لیے درکار 224 اراکین کا تعداد چاہیے۔ اس وقت حکمران اتحاد میں 8 پارٹیاں شامل ہیں، جن کے قومی اسمبلی میں مجموعی طور اراکین کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں