عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کوتنقیدی خط لکھنے کی پاداش میں فوجی عدالت سے پانچ برس قید کی سزا پانے والے حسن عسکری کے والدین نے خاموشی توڑ دی ہے۔ حسن کے والد میجر جنرل (ر) ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے نہیں معلوم کہ انصاف کے لیے کہاں جائیں۔ دیکھیے یہ رپورٹ۔۔
افواجِ پاکستان کا یہ مؤقف رہا ہے کہ فوج کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، لہذٰا قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان کی سپریم کورٹ میں ججز کے درمیان اختلاف رائے کا معاملہ مزید بڑھ گیا ہے ۔سپریم کورٹ کے دو ججوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دیے گئے فیصلہ سے اختلاف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن از خود نوٹس کیس میں اختلافی فیصلہ دیا ہے۔
پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان خطوط کا تبادلہ جاری ہے جس میں دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر آئین شکنی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کی طرف سے صدر کو لکھے جانے والے حالیہ خط میں وزیرِ اعظم نے صدر کو کہا کہ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں ہے۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج غیرسیاسی ہونے کا کہہ رہی ہے لیکن ان کے بعض ادارے ابھی بھی سیاست میں شامل ہیں۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورتِ حال پی ٹی آئی کے لیے نقصان دہ ہوگی اور انہیں براہ راست ٹکراؤ سے گریز کرنا چاہیے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے یہ جھٹکے 30سیکنڈ سے زائد دیر تک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران عمارت کے گیٹ پر گم ہونے والی آرڈر شیٹ کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے اس بارے میں مزید کسی تنازعے سے بچنے کے لیے کمپیوٹر میں موجود آرڈر شیٹ کو دوبارہ ریکارڈ میں شامل کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کیا پاکستان سے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی مطالبہ کیا گیا ہے، اگر ایسا نہیں ہوا تو وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان کیوں دیا ؟
صبح ساڑھے دس بجے کے قریب جب جوڈیشل کمپلیکس سے ملحقہ کشمیر ہائی وے پر پہنچے تو تقریباً ایک کلومیٹر دور سڑک کنارے گاڑی کھڑی کی اور پیدل کمپلیکس کی طرف جانے والے موڑ پر پہنچا لیکن پولیس نے راستہ بند کر رکھا تھا۔
انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن(ایاٹا) نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان حکومت کی طرف سے مالی معاملات میں تعاون نہیں کیا گیا تو عین ممکن ہے کہ ایئرلائنز اپنے قیمتی طیاروں کا کہیں اور بہتر استعمال کرلیں۔
جمعرات کو وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا میزائل اور ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور فول پروف ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ایسے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں جس میں عام طور پر صرف سمن کرنے کے بعد کیس چلایا جاتا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق عمران خان کے کنڈکٹ اور عدالتوں میں پیش ہونے سے گریز کی وجہ سے ان کے یہ وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں ہونیوالے مختلف اجلاسوں کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت کا حکم برقرار رکھتے ہوئے جنسی زیادتی کے الزام میں سیشن کورٹ کی عمر قید کی سزا کو موت کی سزا میں تبدیل کر دیا ہے۔
توشہ خانہ کے ریکارڈ میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نوازشریف، راجہ پرویز اشرف اور عمران خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں جب کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدرعارف علوی کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔
بعض ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ کسی سابق جرنیل کو کٹہرے میں لانے کی کوششیں ناکام ہوتی رہی ہیں جب کہ کچھ مبصرین کہتے ہیں کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف کے پروگرام کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
عابد میر کے بھائی خالد میر نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کا آخری مرتبہ بدھ کی شام ساڑھے چھ بجے اہلِ خانہ سے رابطہ ہوا تھا۔ ان کی آخری لوکیشن اسلام آباد کے جی الیون مرکز کی آئی تھی۔
تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ برس اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی موجودہ حکومت کے خلاف متحرک ہیں۔ وہ اس دوران درجنوں جلسے اور احتجاج کر چکے ہیں تو وہیں۔ بعض مبصرین کے مطابق اس دوران عمران خان اپنے سیاسی بیانیے بھی بدلتے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں