عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
عدالت نے امجد شعیب کو حکومت اور اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کا مقدمہ ڈسچارج کر دیا ہے۔ ان پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران حکومت مخالف تجزیہ دینے کا الزام تھا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ نے حکومت اور حزبِ اختلاف کو موقع دے دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی اپنی اپنی تشریح کر رہے ہیں۔
اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکیل عابد زبیری پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ عابد زبیری درخواست گزار کے وکیل ہیں اس لیے وہ بار کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔
کیس کی سماعت شروع ہونے میں مسلسل تاخیر ہورہی تھی لیکن جب دوپہر سوا بجے تک سماعت شروع نہیں ہوئی تو انتظار کی جگہ تشویش نے لے لی کیوں کہ اندازہ یہی تھا کہ آج سپریم کورٹ سے کوئی بڑی خبر آجائے گی۔
بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندو خیل نے اپنے اختلافی نوٹ میں آڈیو لیکس کا معاملہ اٹھایا ہے۔
عوام کو اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار پاکستان کی فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
حکمراں اتحاد نے بینچ میں شامل جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے جب کہ اعلیٰ عدالت نے 23 فروری کو ہونے والی سماعت کا حکم نامہ بھی جار ی کر دیا ہے۔
فاروق نائیک نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پہلے ہم کیس میں قابلِ سماعت ہونے پر بات کریں گے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ فیصلہ کے مطابق 9 رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جب کہ بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی ،جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین حسن رضا پاشا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کی تیاری جاری ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ذاتی دشمنی یا پھر ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے جس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔امتیاز عالم کی تدفین منگل کو مقامی قبرستان میں کردی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ آفتاب سلطان کو گزشتہ برس دو جون کو سابق چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدتِ ملازمت مکمل کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کو بطور چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری گزشتہ برس جولائی میں دی گئی تھی۔
ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی کے ملزمان کی ہلاکت پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی وکیل ایمان مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو پولیس نے ماورائے عدالت قتل کیا ہے جب کہ پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ عاصم علی رانا کی رپورٹ۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخ ہو چکی ہے جس کے بعد عمران خان اعلٰی عدلیہ سے حفاظتی ضمانت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں سیکٹر ڈی 12 میں جمعرات کو مبینہ مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس مقابلے میں پولیس نے ایف نائن پارک میں خاتون کے ریپ میں ملوث دو ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ایک ایسے وقت میں جب عالمی ادارے نے پاکستان کی ریٹنگ کم کی ہے وہیں پاکستان میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں ایک فی صد اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد عام استعمال کی تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ غریب طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔مزیدبرآں ان کا کہنا تھا کہ واضح ہدایت جاری کی گئیں ہیں کہ روزمرہ استعمال کی ایسی اشیاء پر، جو غریب اور متوسط طبقہ استعمال کرتا ہے، کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا لیکن توانائی کے باقی تمام ذرائع میں قیمتوں میں پہلے ہی بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔
مزید لوڈ کریں