عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
عدالت نے صحافیوں کی درخواست چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ درخواست بدستور موجود ہے اور چیف جسٹس ہی اس درخواست پر ازخود نوٹس لینے اور بینچ تشکیل دینے کا کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے احکامات کے خلاف قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور ساتھی ججز کے قائم کردہ پانچ رکنی بینچ پر اعتراض کیا ہے۔ اور بینچ میں شامل ججز کو خط ارسال کیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاپتا افراد کے مقدمات پر کام کرنے والے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کو جاسوسی اور غداری کے الزامات سے بری کرتے ہوئے ان کے خلاف کیس ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کس طرح پیش آتے ہیں اور ان کا طرزِ عمل کیا رہتا ہے یہ بھی پاکستان کے فیصلے پر اثر انداز ہو گا۔
ماضی میں اسلام آباد کی اس مسجد میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی پر پاکستان فوج کے آپریشن میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان نے اس واقعے میں افغان سر زمین استعمال کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہدایات مل رہی تھیں۔
صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کے تمام اداروں پر مرکزیت پر مبنی ریاستی کنٹرول نافذ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ اس کا مقصد آزادی صحافت اور اظہار کو کچلنا ہے۔
شیخ رشید کے مطابق وزیرِ قانون فروغ نسیم کی زیرِ صدارت ای سی ایل کمیٹی نے پیر کو ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف اقتدار میں تھے تو مجھے ٹی وی پر بین کر دیا گیا۔ لیکن اخبار میں لکھنے پر کوئی پابندی نہیں تھی، اب عمران خان وزیرِ اعظم ہیں اور مجھ پر لکھنے پر بھی پابندی ہے۔
تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں، ججوں، پاکستان کی فوج اور خواتین سے متعلق تضحیک آمیز رویہ رکھنے پر دو مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے مندر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے، شرپسندی پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی اور مندر بحالی کے اخراجات بہر صورت ملزمان سے وصول کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمۂ داخلہ نے معذرت کی ہے۔ برطانوی محکمۂ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کر سکتے ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدواروں کے درمیان رسہ کشی اور عمران خان سے قربت نہ ہونے کے باوجود قسمت کی دیوی عبدالقیوم نیازی پر مہربان ہوئی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق مجاہد پرویز اور اس کے بیٹے کے میڈیکل اسٹورز نے جعلی بلز کے ذریعے 'میڈی کیڈ' سے لاکھوں ڈالرز وصول کیے جب کہ اس کے عوض مریضوں کو ادویات دی ہی نہیں گئ تھیں۔
مبصرین کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ایک عرصے سے قصداََ دونوں بیانیے اپنائے ہوئے ہیں۔ مزاحمت کے بیانیے کے ذریعے حکومت کو للکارا جاتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو سخت پیغامات دیے جاتے ہیں۔ ووٹرز کو امید اور کارکن کو جوش دلایا جاتا ہے۔
افغان سفیر کی بیٹی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اُنہیں 16 جولائی کو اسلام آباد میں اغوا کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا تھا اس معاملہ کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو سنگین واردات دیکھ کر پولیس اہل کار بھی سکتے میں آگئے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے پاکستان کے عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نظریاتی طور پر پاکستان کا عدالتی نظام ایگزیکٹو سے آزادانہ طور پر کام کرتا ہے لیکن حقیقت مختلف ہے۔
افغان نائب صدر امراللہ صالح نے پاکستان فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کلپ کو پروپیگنڈا اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروپیگنڈے سے حقیقت کو بدلا نہیں جا سکتا۔
پیرکی صبح ہی اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں پولیس اور صحافیوں نے ڈیرے لگا لیے تھے۔ صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے آسمان پر بادل تھے لیکن حبس اس قدر شدید تھا کہ بنا مشقت بھی پسینہ بہتا ہوا محسوس ہو رہا تھا۔
مزید لوڈ کریں