عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتحار کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حملے کا پاکستان نے دن کی روشنی میں مؤثر جواب دیا۔ دوسری جانب سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے اُن کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس مقرر ہونے کا علم ہوتے ہی آئی جی چھٹی پر چلے گئے۔ قائم مقام آئی جی سے عدالت کیا سوال کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ نے تحریری رپورٹ جمع کرائی اور تصدیق کی 26 اکتوبر کو چار قیدیوں کو رہا کرکے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نادرا اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے تفتیشی ٹیم کے اگست میں لکھے گئے خط پر ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔ این ایچ اے سے تین ٹول پلازوں کی فوٹیج مانگی گئی تھی، لیکن وہاں سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے۔
بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنا منی لانڈرنگ نہیں۔ جسٹس فائز خود کہہ چکے ہیں کہ ان کا لندن جائیدادوں سے کوئی تعلق نہیں لیکن جسٹس فائز عیسیٰ پر لگائے گئے الزامات کو لندن جائیدادوں کی خریداری کے ذرائع آمدن ظاہر کر کے عوام کے ذہن سے شک کو صاف کیا جا سکتا ہے۔
صحافی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں صحافیوں جن حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ماضی میں کبھی نہ تھے، جب کہ حکومت کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔
حکومت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انصاف میں کلبھوشن یادیو کے لیے آرڈیننس کی مدت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ریویو اینڈ ری کنسلیشن آرڈیننس 2020 کو بل کی صورت میں پیش کیا۔
نئی قانون سازی کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی سمیت کسی عہدے دار کے اقدامات کے خلاف نیب، ایف آئی اے یا کوئی تحقیقاتی ادارہ انکوائری نہیں کر سکے گا۔
نیشنل نیوٹریشن سروے کی رپورٹ برائے سال 19-2018 کے مطابق پیدائش کے پہلے چھ ماہ میں 48.4 فی صد بچوں کو ماں کا دودھ میسر آتا ہے۔ 49 سال عمر تک کی تقریباً 42 فی صد خواتین خون کی معمولی کمی کا شکار ہیں۔
منگل کو سپریم کورٹ کے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا گیا جو بحریہ ٹاؤن سے مرحلہ وار وصول ہونے والی رقم کو سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
حکومت اور اپوزیشن کی چپقلش میں پاکستان کی فوج مرکزِ نگاہ بنی ہوئی ہے اور دونوں جانب سے کئی مواقع پر فوج کا ذکر کھل کر سامنے آیا ہے۔ لیکن تاحال فوج نے اس تنازع پر براہِ راست کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 'ٹِک ٹاک' کی انتظامیہ نے پی ٹی اے کو غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ایپلی کیشن سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے۔
دفاعی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ کئی عسکریت پسند گروہوں کا آپس میں اتحاد ہوا ہے وہ اپنی کارروائیاں پاکستانی علاقوں میں بڑھا رہے ہیں۔ کئی دہشت گرد گروپوں نے سرحد پار پناہ لی ہوئی ہے. وہ وہاں سے پاکستانی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چیئرمین اسد عمر کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھنے کے واضح اشارے ملے ہیں۔ گزشتہ روز ٹیسٹس مثبت آنے کی شرح 2.37 فی صد رہی ہے جو کہ 50 روز کے بعد کی بلند ترین شرح ہے۔
بھارت کے ہائی کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں گرفتار چار بھارتی شہریوں کو سزا مکمل ہونے کے کئی برس بعد بھی رہا نہیں کیا گیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح دس اعشاریہ دو فی صد تک جانے کا امکان ہے۔ آٹے کے بحران پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا جب کہ حکومت اس کمی کا ملبہ ذخیرہ اندازوں پر ڈال رہی ہے۔
سندھ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر چیف جسٹس، جسٹس گلزار احمد نے از خود نوٹس لیا تھا اور کراچی کے بارے میں کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت آپ لوگوں کی شہریت پر سوال اٹھاتے ہیں؟ جس پر نادرا کے وکیل نے بتایا کہ ملکی ایجنسیز سے رپورٹ آنے پر ہی کسی شہری کے خلاف کوئی ایکشن لیا جاتا ہے۔
اتوار کو اپنی ایک ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں چھ ہفتے سے کرونا متاثرین کی شرح دو فی صد سے کم تھی، لیکن اب یہ دوبارہ دو فی صد سے بڑھ گئی ہے۔
صوبائی حکومت کا مؤقف ہے کہ سندھ کے جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں۔ جزائر پر وفاقی حکومت کا ملکیت کا دعویٰ اور اس حوالے سے آرڈیننس کا اجرا غیر قانونی ہے۔
مزید لوڈ کریں