عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
فائز عیسیٰ نے عدالت سے درخواست کی کہ عبوری حکم دیے جانے سے پہلے ہماری زیر التوا متفرق درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔
پاکستان کے قانون کے مطابق، کوئی بھی رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر دہری شہریت کا حامل نہیں ہو سکتا۔ لیکن، کسی معاون خصوصی اور مشیر کے لیے ایسی کوئی پابندی نہیں ہے.
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چڑیا گھر بادشاہ بنایا کرتے تھے جہاں جانوروں کو قید کر کے وہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے، انسان کی طاقت کمزور کو قید کرنا نہیں ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جمعے کو امریکی خاتون شہری اور بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی درخواست پر سماعت کی۔
مطیع اللہ جان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے دائر درخواست کا فیصلہ آنے کے بعد ججز کے حوالے سے ایک ٹوئیٹ کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔
ڈی جی سی اے اے کا اومان کے ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے نام خط سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تمام لائسنس درست ہیں۔
تجزیہ کاروں کےمطابق اسٹاک ایکسچینج میں چین کی بھاری سرمایہ کاری ہے جبکہ سی پیک اور گوادر بندرگاہ بیجنگ کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان پر حملوں سے دونوں کا نقصان ہوتاہے۔
سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں لیکن شوگر ملز مالکان کے خلاف غیر ضروری اقدامات نہ کیے جائیں۔ عدالت نے حکومتی عہدیداروں کو بھی بیان بازی سے روک دیا۔
پاکستان میں سالانہ چار لاکھ رہائشی یونٹس کی ضرورت ہے لیکن اس میں ہر سال شارٹ فال دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اگر بلڈرز کو ون ونڈو کے ساتھ تمام پراسیس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے تو پاکستان کے بلڈرز آٹھ لاکھ یونٹس سالانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسلام ہائی کورٹ نے رواں سال مئی میں اسلام آباد کے 'مرغزار' چڑیا گھر سے کاون نامی ہاتھی سمیت دیگر جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
سرینا عیسیٰ نے اپنے جواب میں کہا کہ لندن کی پراپرٹی اپنے ناموں پر خریدی، اگر ان پراپرٹیز کو چھپانا ہوتا تو آف شور کمپنی کے نیچے چھپا سکتے تھے۔ اگر یقین نہیں تو عمران خان، اور اسکے تجربہ کار ٹولے سے پوچھا جائے کہ بیرون ملک جائیدادوں کی ملکیت کیسے چھپائی جاتی ہے
نیب کے سابق پراسیکیوٹر راجہ عامر عباس کہتے ہیں کہ جب نیب کے کیسز طویل عرصہ تک پڑے رہتے ہیں تو گواہان کی عدم موجودگی کی وجہ سے اکثر کیسز میں ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے ایک بیان نے نوید سمیت ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز سے وابستہ پاکستانی پائلٹس اور تیکنیکی عملے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔
پاکستان میں بدھ تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 جبکہ اموات 4 ہزار 922 تک پہنچ چکی ہیں۔ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد وائرس کے شکار مریضوں سے بڑھ گئی ہے۔
اس معاملہ پر وزارت مذہبی امور بھی دباؤ میں نظر آئی اور بیان جاری کیا گیا کہ وہ مذہبی اقلیتوں کی پہلے سے موجود عبادت گاہوں کی مرمت و تزئین و آرائش میں معاونت کرتی ہے، نئی عبادت گاہیں تعمیر نہیں کرتی۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ چینل 24 کو کئی بار نوٹسز بھیجے گئے، لیکن پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے قائم چینل کی کیٹیگری تبدیل نہ کروانے پر چینل معطل کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ 24 جون کو پاکستان کے ہوابازی کے وزیر نے پاکستانی پارلیمان کو 24 جون کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے 860 پائلٹس میں سے260 پائلٹس کے لائسنس جعلی ہیں۔ ایاسا کی طرف سے 26 جون کو پی آئی اے سے دریافت کیا گیا۔ لیکن، 28 جون کو جو وضاحت پی آئی اے کی طرف سے بھجوائی گئی وہ ناکافی ہے
منگل کو کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج اضغر علی نے ریمارکس دیے کہ یہ کریمنل کیس ہے۔ آصف علی زرداری کو پیش ہونا پڑے گا جب کہ نوازشریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ کے آخری دن تبدیلی کی جاتی ہے اور اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔ لیکن حالیہ اضافہ معمول کے بر خلاف مہینے کے اختتام سے قبل ہی لاگو کر دیا گیا ہے۔
ہوابازی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم، انٹرنیشنل ایئرٹریول ایسویسی ایشن(ایاٹا) ایاٹا کے ترجمان برائے جنوبی ایشیا، البرٹ ٹی جونگ نے کہا کہ ہم پاکستان میں جعلی لائسنس کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں