وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ابھی تو توشہ خانہ میں عمران خان کو گرفتار کیا ہے، انہیں 190 ملین پاؤنڈ، فارن فنڈنگ، سائفر اور نو مئی کے کیسز کا جواب دینا باقی ہے۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کے ساتھ مریم اورنگزیب نے مزید کیا گفتگو کی؟ دیکھیے اس ویڈیو میں۔
سید خورشید احمد شاہ نے 11 جماعتی اتحاد کے اندر اتفاق برقرار رکھنے اور اپنے اپنے امیدواروں کے درمیان مقابلے سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے امیدواروں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کے نتیجے میں اتحاد ٹوٹ سکتا ہے، جس سے موجودہ حکومت کے متعدد کارنامے اور فوائد ضائع ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر مشترکہ مفادات کونسل ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دیتی ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے لیے یہ لازم ہو گا کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کرائے۔
سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے اتوار ایوان کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ ’پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام‘ کا مجوزہ بل 2023 ڈراپ کر دیا۔ وزیرِ مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے بل ایوان میں پیش کیا تو حزبِ اختلاف کے ساتھ ساتھ حکومت کے اراکین و اتحادی جماعتوں نے بھی اس کی مخالفت کی۔
خرم دستگیر کے بقول انتخابات کے لیے حکومت نے نہ صرف بجٹ میں فنڈز مختص کیے بلکہ رواں ہفتے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری کے لیے نصف فنڈز جاری بھی کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر کہتے ہیں کہ سیکیورٹی اداروں نے عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی ہیں اور اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کو شفاف بنائے۔
ترامیم کے تحت نگران حکومت کو روزہ مرہ کے ساتھ ہنگامی نوعیت کے معاملات کو دیکھنے کا اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے اس وقت اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شور شرابا شروع کر دیا جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے خواتین سیاست دانوں کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے۔
پاکستان میں رواں سال صارفین کو پہلے چھ ماہ میں تین مرتبہ انٹرنیٹ معطلی کا سامنا کرنا پڑا اور اس اعتبار سے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے درجے پر آ گیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے پر الوداعی اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے جو اگست کے وسط میں ایوان زیریں کی تحلیل تک جاری رہے گا۔
علیم خان نے کابینہ میں شامل عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم بعد ازاں پارٹی چیئرمین جہانگیر ترین نے انہیں کابینہ میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ عمران خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ نہیں کیا جا رہا بلکہ انہوں نے جو کیا ہے وہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پتا چلے گا کہ کون سی سیاسی جماعت کریش کرتی ہے اور کون پرواز کرتا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے بعد کیا صورتِ حال ہے؟ بتا رہے ہیں علی فرقان۔
آرمی چیف کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ ہوا ہے اور گزشتہ ماہ پاکستان، ایران اور چین نے بیجنگ میں انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنا پہلا سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔
بعض سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات پر زور دے رہی ہیں اور اس ضمن میں پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی سیاسی رہنماؤں سے تجاویز لے رہی ہے۔
یہ ترمیم اس وقت میں لائی گئی ہے جب سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بیگم توشہ خانہ سمیت متعدد الزامات میں نیب کی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔
محصولات کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9ہزار 415 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ان کی جماعت کے قیام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کے کردار کا تاثر درست نہیں۔ وائس آف امریکہ کے علی فرقان کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا عمران خان نے ہر موقع پر ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا۔ وہ انہیں مستقبل کا الطاف حسین بنتا دیکھ رہی ہیں۔
معاشی تجزیہ کار اور ماہر فرخ سلیم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی منظوری اور قرض کی قسط کا اجراء مشکل نظر آتا ہے اور اگر ایسا کیا جاتا ہے تو وہ خصوصی اقدامات کے بعد ہی ممکن ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حال ہی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ میں سیلاب زدگان کے لیے مناسب رقم مختص نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو کابینہ کی بجائے جلسے میں لانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ انتظامی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔
مزید لوڈ کریں