Umer Farooq is a multimedia journalist based in Peshawar, Pakistan.
’پاکستان زندہ باد موومنٹ‘ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو مہینوں سے پشتون تحفظ موومنٹ کے خلاف اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جلسے کر رہی ہے
قانون کے مطابق عوام میں اس بل کے متعلق شعور اور آگاہی کی ذمہ داری رائٹ ٹو انفارمیشن کمشن کو دی گئی ہے جو معلومات مہیا کرنے والے افسران کی تربیت اور عوامی شکایات بھی سنے گا۔
عبدالرحمان بابا کو اسلامی فقہ اور تصوف پر بھی عبور حاصل تھا جس کی وجہ سے بابا کی شاعری میں اسلامی تعلیمات، امن اور برداشت کا درس ملتا ہے۔
سماجی کارکن گلالئی اسماعیل نے کہا کہ قانون کے مطابق اگر کسی شخص کو انسداد دہشتگردی کے قانون کے تحت سزا دی جائے تو اس کی ضمانت نہیں ہوتی، مگر مشال قتل کیس میں 26 ملزمان کو جنہیں چار سال قید کی سزا ہوئی تھی، عدالت نے انہیں رہا کر دیا۔
ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی نے بتایا ہے کہ ’’پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر گورنمنٹ پرائمری سکول کے استاد جہانزیب ولد شیر زمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف سر دست چائلڈ پرو ٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں‘‘
مذکورہ ترامیم میں دیوانی مقدمات کیلئے مدت کا تعین کیا گیا ہے جس سے مقدمات کی طوالت کا خاتمہ ہو گا اور زیر التواء مقدمات کا بھی آسان حل نکلے گا۔
نائن الیون کے بعد امریکہ کے افغانستان میں فوجی مداخلت کے خلاف برسرپیکار طالبان کی مدد کے لئے صوفی محمد نے اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ڈیورنڈ لائن عبور کی، اس موقع پر انہوں نے افغانستان میں موجود امریکی فوج کے خلاف جہاد کرنے کا فتویٰ بھی جاری کیا۔
’’الیٹرانک میڈیا پر ہمیں اکثر میک اپ کرتے، ناچتے، گھنگھرو پہنتے یا سیکس ورکر کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جس سے معاشرے میں خواجہ سراؤں کے خلاف نفرت اور حقارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘
فاٹا کے قبائلی علاقوں میں انتظامی اصلاحات کی سوچ کا آغاز اس وقت ہوا تھا، جب 2015 میں اس وقت کے وزیر اعظم نوازشریف نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی فاٹا اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
پشاور کے سی سی پی او محمد طاہر خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پشاور میں 38 گرجا گھر ہیں جہاں کرسمس کے دن ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔
اس دیوالی کی خاص بات یہ تھی کہ اسے صرف شہر میں رہنے والے ہندو ہی نہیں بلکہ مسلمان، عیسائی اور سکھ بھی منا رہے ہیں اور وہ بھی ہندو بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں
لاہور سے الیکشن کی نگرانی کے لئے آئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احمد ندیم نے واضح کیا کہ ملی مسلم لیگ کا جماعت الدعوہ یا کسی دوسری جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں صحافیوں کے قتل و لاپتہ ہونے کے واقعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، مقتدر قومی اداروں اور حکومت سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا؛ جس کے لئے، سینئر صحافیوں کی سربراہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی
جمعرات کو دنیا بھر اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے مگر پشاور میں لڑکیوں کے سب سے بڑے کالج 'فرنٹیئر کالج فار گرلز' کی اساتذہ اسے یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہیں۔
سال 2017 کے سالانہ بجٹ میں خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم کے لئے ایک کھرب 36 ارب روپے مختص کئے ہیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ فنڈز ہیں۔