Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
پاکستان میں تعلیم کا شعبہ مختلف مسائل کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف معیار تعلیم متاثر ہو رہا ہے بلکہ اسکولوں میں بچوں کے داخلے اور پھر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سمیت اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے میں دشواریوں کا سامنا رہا ہے۔
منتظمین میں شامل غزالہ حیات کا کہنا تھا کہ باغ جناح میں اس کانفرنس کا انعقاد کا مقصد موسم اور وقت کے مزاج سے ہم آہنگ ہونا بھی ہے جس سے سننے والے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں لیکن کم سے کم دفاع کی صلاحیت کو برقرار رکھنا اس کا حق ہے۔
اس وقت شرح خواندگی 60 فیصد سے کم ہے جب کہ ملک میں اسکول جانے کی عمر کے تقریباً ڈھائی کروڑ بچے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔
فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ کسی مفروضے پر مبنی نہیں بلکہ وہ یہ بات شواہد کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ ہے اور وزیراعظم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ووٹ کے ذریعے پارلیمان میں آنے والوں کو پارلیمان میں رہنا چاہیے۔
سزائے موت پانے والے مجرمان، ہدف بنا کر اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے یہ بیان دلبرداشتہ ہو کر دیا اور میثاق جمہوریت پر عملدرآمد اب حکومت کی طرف سے ہونا ہے نہ کہ ان کی طرف سے۔
پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کشمیر پر اگر بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے یہ سمجھنا ہوگا کہ اس کے لیے کشمیریوں کا موقف جاننا بھی ضروری ہے تاکہ اس کے حل میں ان لوگوں کی رائے بھی شامل ہو۔
بھارتی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس کے بعد، ہفتہ کو دیر گئے پاکستان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ ’بھارتی شرائط کے تناظر میں، قومی مشیروں کی طے شدہ بات چیت سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا‘
پابندی ختم ہونے کے بعد تینوں کھلاڑیوں کی دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے امکانات پر کرکٹ کے حلقوں میں ملا جلا رجحان پایا جاتا ہے۔
بینچ کا کہنا تھا کہ اس پرندے کا شکار قانون کے مطابق غلط ہے اور پاکستان آنے والے تمام غیر ملکی مہمانوں بھی اس ملک کے آئین و قانون کا خیال رکھنے کے پابند ہیں۔
شجاع خانزادہ فوج کے ریٹائرڈ کرنل تھے اور ملک میں خصوصاً پنجاب میں دہشت گردوں و انتہا پسندوں کے خلاف ایک بلند آہنگ شخصیت تصور کیے جاتے تھے۔
سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں سے چھ ’دہشت گرد‘ گزشتہ دسمبر میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھے۔
’ایم کیو ایم‘ کی طرف سے استعفوں کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو اسلام آباد میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں میں اس بارے میں مشاورت بھی کی۔
رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جب تک طالبان آپس میں متحد نہیں ہوتے اس وقت تک افغانستان میں امن کی کوششیں ثمر بار ہونے کے امکانات کم ہی دکھائی دیتے ہیں۔
بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سرحد پر امن و ہم آہنگی کے لیے 2003ء کے فائربندی معاہدے کی پاسداری کرے۔
یہ تجویز ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب رواں ہفتے ہی بھارتی حکام نے اپنے سرحدی ضلع گرداس پور میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔
پاکستان ایک عرصے سے اپنے ہاں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور خصوصاً جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کر کے بدامنی پھیلانے کی ذمہ داری بھارت کی خفیہ ایجنسی پر عائد کرتا آیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام صورتوں میں شدید مذمت کرتا ہے۔
مزید لوڈ کریں