Nasir Mehmood is a broadcast TV, radio and web journalist reporting from VOA Islamabad
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک منتخب حکومت کا وزیر اپنے ملک کا دہشت گردی یا غیر ریاستی عناصر سے تحفظ کرنے کے پس منظر میں دوسرے ملک میں دہشت گردی کرنے کی کھلے عام حمایت کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں برطانیہ میں بھی متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے۔
مجوزہ بل کے تحت حکام انٹرنیٹ پر موجود مواد کو سنسر کرنے کے علاوہ صارفین کی کئی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور عدالتی نظر ثانی کے بغیر صارفین کے "ڈیٹا" تک پہنچ سکیں گے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر جہاں وہ ایک طرف بہت خوش ہیں وہیں وہ اس دورے پر آنے کے لیے زمبابوے کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ پاکستانی ایجنسیاں معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور سب اُس کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اگر ضرورت پڑی تو بیرون ملک سے بھی ماہرین کو بلوایا جا سکتا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم رواں سال کے اوائل میں کہہ چکے ہیں کہ وہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد چاہتے ہیں کیونکہ ان کے بقول یہ خطے کے تمام ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔
یہ معاملہ منگل کو پارلیمان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں زیر بحث آیا جہاں اس خبر کی تحقیقات کے لیے اسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے سپرد کر دیا گیا۔
سینیئر تجزیہ کار عارف نظامی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اختلافات کو دور کرنے کے لیے خود وزیراعظم کو مزید سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ یہ کہہ چکے ہیں کہ سمز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اگر دہشت گردی کی کارروائی میں کوئی غیر تصدیق شدہ سم استعمال ہوئی تو متعلقہ موبائیل فون کمپنی کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مبصرین کہتے ہیں کہ اگر زراعانت کی مد میں دی جانے والی رقوم کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں لگا کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں تو اس سے شرح نمو میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ اُن کے ملک نے افغانستان کو بتایا ہے کہ ’’پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے بھارتی ایجنسی را کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘‘
پرویز خٹک نے اپنے مطالبات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صوبہ سب سے زیادہ اور سستی پن بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے عوام کو طویل لوڈشیڈنگ کی تکلیف برداشت کرنی پڑی رہی ہے۔
اسلام آباد میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے ایک بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
سینیئر تجزیہ کار طلعت مسعود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں قطر میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فریقین کو ایک دوسرے کے خیالات جانچنے کا موقع ملے گا۔
ہمیشہ کی طرح یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل تھی لیکن محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالنے والے اس روز بھی محنت کرتے دکھائی دیے۔
فن کوئی بھی ہو پذیرائی اور سرپرستی کے بغیر اس کا پنپنا مشکل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رقص و موسیقی سمیت دیگر فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کو ان کا جائز مقام دے کر معاشرے میں عدم برداشت کو ختم کرنے میں مدد لی جائے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے امور داخلہ مریم اورنگزیب نے پھانسیوں پر عملدرآمد کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سے قبضے میں لی گئی کشتی کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا لیکن ابھی تک اس بارے کسی بھی طرح کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
سینیئر تجزیہ کار پروفیسر سجاد نصیر کہتے ہیں کہ چین کے پاکستان کے ساتھ مل کر شروع کیے گئے منصوبوں سے وہ خطے میں جہت تبدیل ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں