رسائی کے لنکس

ایپل نیا کم قیمت فائیو جی  آئی فون لانچ کررہا ہے


فائیو جی آئی فون
فائیو جی آئی فون

ایپل منگل کے روز موسم بہارمیں اپنی مصنوعات کی رونمائی کی سالانہ تقریب میں ایک نیا کم قیمت فائیو جی آئی فون ایس ای ورژن جاری کر رہا ہے۔ آئی فون بنانے والی کمپنی کی جانب سے اس موقع پر آئی پیڈ کا ایک نیا ورژن اور ایک اعلیٰ ترین میک منی بھی لانچ کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایپل کے آئی فون ایس ای کے اس ورژن کی قیمت فی الحال 399ڈالر ہو گی۔ سی ایف آر اے کے تحقیقی تجزیہ کار اینجلو زینو نے کہا ہے کہ اگر نئے ورژن کے آئی فون کی قیمت یہ رہتی ہے تو وہ مزید صارفین کو یہ اپنی جانب راغب کرسکتی ہے جو کم قیمت کے آئی فونز کی استطاعت رکھتے ہیں۔

زینو نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پریہ 2022کےلیے آئی فون کےبارے میں ہمارے یونٹ کے اندازے الٹ سکتے ہیں۔ یہ نیا آئی فون ایس ای ماڈل کی، دو برسوں میں پہلی اپ ڈیٹ ہو گا او ر کہا جا رہا ہے کہ اس کا کیمرہ بہتر اور پروسیسر تیز رفتارہوگا۔

آئی ڈی سی کے تجزیہ کار ریان ریتھ نے کہا ہےکہ حالیہ برسوں میں امریکہ، جاپان اور مغربی یورپ آئی فون کی سرفہرست مارکیٹ رہے ہیں اور تھرڈ جنریشن کے اس آئی فون ایس ای کی لانچ کے بعد بھی ممکنہ طور پر یہ فون بھی مارکیٹ میں سرفہرست ہی رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم شاید اس کی مارکیٹ جغرافیہ میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔ انھیں توقع ہے کہ نیا آئی فون ایس ای لانچ کے بعد عالمی سطح پر مجموعی آئی فون کی ترسیل کا حصہ دس فیصد ہوجائےگا۔

آئی فون 6 کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 8 رکھا گیا ہے
آئی فون 6 کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 8 رکھا گیا ہے

فائیو جی صلاحیتوں کا حامل آئی فون، ایپل کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔اس کے جدید ترین ماڈل 13 میں رفتار کی تیزی ، انٹینا اور ریڈیو کےاجزا‘ فائیو جی کی ضروریات کے مطابق بنائے گئے ہیں، کیونکہ صارفین بہتر کنیک ٹیویٹی کے ساتھ ایک طاقتور ڈیوائس ڈھونڈتے ہیں۔

لیکن بعض تجزیہ کار اب بھی عالمی سطح پر فائیو جی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔کینالیس کے تحقیقی تجزیہ کار ر رونزبیجوروڈے نے کہا ہےکہ " فی الحال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں فائیو جی منفرد اور ایک مختلف تجربے کے لیے موزوں نہیں ہے۔حقیقت میں فائیو جی کے ساتھ آئی فون ایس ای صارفین کو فائیو جی سے بہتر استفادہ کے قابل بنائے گا۔‘‘

زینو نے کہا کہ منگل کی تقریب میں وہ نئے سروس یا کسی نئی سیریز کے لانچ کی توقع نہیں کرتے، حالانکہ سروس کے شعبے میں ایک غیر متوقع اعلان اب بھی ممکن ہے۔

ایپل عام طور پر نئی مصنوعات کو لانچ کرنے کے لیے ہر سال تین تقریبات منعقد کرتا ہے جو موسم بہار میں شروع ہوتی ہیں اور تعطیلات کی شاپنگ سیزن سے عین قبل وہ اپنی تازہ ترین آئی فون رینج کا اعلان کرتا ہے۔

یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں ایپل نے یکم مارچ کو اعلان کیا تھاکہ اس نے روس میں اپنی تمام مصنوعات کی فروخت روک دی ہے، کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ملک میں اپنے تمام سیلز چینلز میں تمام برآمدات اور روس میں ایپل پے اور دیگر خدمات کو بھی محدود کردیا ہے۔ روس کے سرکاری میڈیا آر ٹی اور سپوتنگ نیوز ، اب روس سے باہر ایپل اسٹور سے ڈاون لوڈ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

(اس خبر میں مواد خبررساں ادارے رائٹرز سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG