امریکہ میں سال 2022 کے دوران موسم اور آب و ہوا کی تباہی کے 18 واقعات پیش آئے اور گزشتہ چار دہائیوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ سال ملک کے لیے تیسرا مہنگا ترین سال ثابت ہوا۔
"نیشنل سینٹرز فار انوائرمنٹل انفارمیشن" کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں چھ شدید طوفان، تین ٹراپیکل طوفان، تین ژالہ باری کے واقعات، ایک ایک خشک سالی، سیلاب اور موسم سرما کے طوفان کے علاوہ جنگلاتی آگ کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں 474 افراد ہلاک ہوئے۔
ماحولیاتی معلومات کے مرکز کے مطابق گزشتہ برس پیش آنے والے ہر واقعے کے نقصان کا تخمینہ ایک بلین ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ یہ سال تباہی کے واقعات کی تعداد کے حوالے سے بھی تیسرا بڑا سال رہا۔
سمندری طوفان ایان، جس نے ستمبر میں فلوریڈا کے کچھ حصوں میں تباہی مچائی تھی، 43 سالہ ریکارڈ پر تیسرا مہنگا ترین امریکی سمندری طوفان قرار دیا گیا۔ اس طوفان سے 112.9 بلین ڈالر کا لاگت کی صورت میں نقصان ہوا۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مغربی وسطی امریکہ میں گرمی کی لہر اور خشک سالی سے 22.2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔
واقعات سے بھرپور سال
سمندری طوفان ایان سمیت دنیا کو پچھلے سال دہائی کی تین مہنگی ترین آفات میں پیش آیاکا سامنا رہا۔
لیکن ساتھ ہی، آفتوں کے جائزے اور انشورنس کی کمپنی بی ایم ایس کے نائب صدر اینڈریو سفرٹ کہتے ہیں ، دنیا نے آفات سے کامیابی سے نمٹنے کی بہت سی مثالیں بھی دیکھیں۔
تاہم وہ کہتے ہیں کہ پانی کی زیادتی سے ہونے والا نقصان ابھی بھی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔
سفرٹ کہتے ہیں کہ "مثبت خبروں کا ایک اور علاقہ ریاست کیلی فورنیا رہا جہاں جنگلاتی آگ میں کم سے کم نقصان اور نسبتاً چند بڑی آگ کے واقعات نے انشورنس یافتہ چیزوں کو نقصان کوپہنچایا۔
مصر میں اقوام متحدہ کی COP27 کے نام سے جانے والی موسمیاتی کانفرنس میں ممالک نے غریب ممالک کو موسمیاتی آفات کے اخراجات سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے نقصانات اور نقصانات کے فنڈ پر ایک تاریخی معاہدہ کیا۔ تاہم اس فنڈ کے حجم کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔
رواں سال بھی دنیا کے ممالک دبئی میں اگلی اقوام متحدہ کے آب و ہوا کی تبدیلی پر سربراہی اجلاس، COP28 میں دوبارہ ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس وقت کرہ ارض کو عالمی درجہ حرارت 1.5 ڈگری سیلسیس کے اندر رکھنے کے دباو کا سامنا ہے۔
(اس خبر میں شامل مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے)