افغان پولیس نے کہا ہے کہ مغربی صوبہ نمروز میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے بچوں سمیت 13 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالجبار پردیلی کے مطابق خشرود نامی ضلع میں جمعرات کی شب ہونے والے دھماکے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اُن کے بقول بارودی مواد طالبان نے نصب کیا تھا۔
2001ء میں افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد گزشتہ سال ملک میں تشدد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور حالیہ ہی میں شدت پسندوں کی طرف سے شروع کی گئی ”موسم بہارکی لڑائی“ کے بعد اس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔