رسائی کے لنکس

نیٹو اپنی جنگ پاکستان کی سرحد کے اندر لڑے: صدر کرزئی


نیٹو اپنی جنگ پاکستان کی سرحد کے اندر لڑے: صدر کرزئی
نیٹو اپنی جنگ پاکستان کی سرحد کے اندر لڑے: صدر کرزئی

افغان صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ بین الاقوامی فورسز کوافغانستان چھوڑ دینا چاہیے اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی جنگ پاکستانی سرحد کے اندر لڑنی چاہیے۔

مسٹر کرزئی نے نیٹو افواج پر اپنی تازہ ترین نکتہ چینی ہفتے کے روز مشرقی صوبے کنٹر کے صدرمقام اسدآباد میں کی ، جہاں وہ بین الاقوامی فورسز کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے داروں سے تعزیت کے لیے گئے تھے۔

افغان لیڈر نے کہاکہ ان کی حکومت نیٹو کو بتا چکی ہے کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند افغانستان میں نہیں ہیں بلکہ وہ ہمسایہ ملک پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے مسٹر کرزئی کے حوالے سے کہاہے کہ افغانی صبر سے کام لیتے ہیں مگر اب بقول ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے۔

XS
SM
MD
LG