رسائی کے لنکس

کابل بینک کا بحران: کرزئی نے غیرملکیوں کو موردِ الزام ٹھہرا دیا


کابل بینک کا بحران: کرزئی نے غیرملکیوں کو موردِ الزام ٹھہرا دیا
کابل بینک کا بحران: کرزئی نے غیرملکیوں کو موردِ الزام ٹھہرا دیا

افغان صدر حامد کرزئی نے کابل بینک کی دیوالیہ پن کے قریب صورت حال کا ذمہ دار بین الاقوامی برادری کو قرار دیا ہے، جو افغانستان کو سب سے زیادہ قرضہ جات فراہم کرتا ہے۔

مسٹر کرزئی نے پیر کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ غیر ملکی مشیروں نے بینک کی صورتِ حال کے بارے میں غلط اطلاعات دیں اور یہ کہ کسی بدانتظامی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مبینہ بد انتظامی، کنبہ پروری اور قابلِ گرفت قرضہ جات دینے کی بنا پر کابل بینک گذشتہ سال 90کروڑ ڈالر کے قریب خسارے کے بعد دیوالیہ پن کی حالت کو پہنچ گیا تھا۔

صدر کرزئی نے پیر کے دِن یہ بھی کہا کہ غیر قانونی قرضہ جات حاصل کرنے والوں کو بینک سے ہٹایا گیا ہے اور رقوم واپس نہ کرنے کی صورت میں اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے افغانستان کے ساتھ مالی معاونت معطل کردی ہے اور کابل بینک سے حساب دینے کوکہا ہے۔

مالی بحران کے باعث کچھ بین الاقوامی قرضہ دہندگان افغانستان کے مالی نظام کے استحکام پر سوالات اُٹھا رہے ہیں، ایسے میں جب ملک سلامتی اور ترقی کے سلسلے میں زیادہ ذمہ داری حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہے۔

XS
SM
MD
LG