رسائی کے لنکس

مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں جشن، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد


یادگار پر منعقدہ ایک تقریب
یادگار پر منعقدہ ایک تقریب

ملک بھر میں پریڈ، یادگار تقریبات اور کمیونٹی کی دعائیہ محافل منعقد ہوتی ہیں، جِن میں ’بیپٹسٹ منسٹر‘ کو تعظیم بخشی جاتی ہے، جنھیں عدم تشدد کا درس دینے پر 1964ء میں امن کا ’نوبیل پرائز‘ دیا گیا تھا

ہر سال جنوری کے تیسرے ہفتے میں پیر کے دِن امریکی مارٹن لوتھر کنگ کے ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے جشن مناتے ہیں، جس روز 1968ء میں شہری حقوق تحریک کے یہ مایہ ناز افریقی امریکی فرزند قتل ہوئے۔

ملک بھر میں پریڈ، یادگار تقریبات اور کمیونٹی کی دعائیہ محافل منعقد ہوتی ہیں، جِن میں ’بیپٹسٹ منسٹر‘ کو تعظیم بخشی جاتی ہے، جنھیں عدم تشدد کا درس دینے پر 1964ء میں امن کا ’نوبیل پرائز‘ دیا گیا تھا۔

اُن کی بیوہ، آنجہانی کوریتہ اسکوٹ کنگ نے کہا تھا کہ تعطیل کے اِس روز اُس فرزند کی زندگی اور ورثے کو یاد کیا جاتا ہے جس نے امریکہ کے لیے ’امید اور زخم بھرنے‘ کی بات کی۔ اُنھوں نے توجہ دلائی کہ اُنھوں نے اپنے اقدار کی تعلیم ہمت، سچ، انصاف، رحمدلی، حرمت، انکساری اور خدمت کے اوصاف پر عمل پیرا ہو کر دی۔

بقول اُن کے، ’’تعطیل کے اِس روز، ہم آفاقی، غیر مشروط محبت، درگزر اور عدم تشدد کی تعلیم کی اہمیت کو یاد کرتے ہیں، جس کی بدولت بااختیار بنانے اور انقلابی روح پھونکنے میں مدد ملی‘‘۔

متوقع طور پر پیر کے روز امریکی شہروں اور قصبوں میں نکالی گئی پریڈ اور مظاہروں میں سینکڑوں شہری شریک ہون گے، جو اُن یادگار ریلیوں کے نقش قدم پر ہوں گی، جو انصاف کے درس کے فروغ کے لیے 1950 اور 60 کی دہائیوں میں کنگ نے نکالی تھیں۔

روایتی طور پر، تعطیل کے اِس روز کو ’خدمت کے قومی دِن‘ کا درجہ حاصل ہے، جس روز ملک بھر میں سینکڑوں کمیونٹی مراکز اور رضاکار اپنے مضافات میں بہتری لانے کی غرض سے اپنا وقت دیتے ہیں۔ وہ سڑکوں سے ملحقہ خالی مقامات اور سبزہ زاروں سے کوڑا کرکٹ اٹھاتے ہیں؛ ویران گھروں کی مرمت میں مدد دیتے ہیں اور غریب اور بے گھر لوگوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG