رسائی کے لنکس

عہدے سے استعفیٰ زیر غور نہیں، آسٹریلوی وزیراعظم


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے کہا ہے کہ وہ نا تو مستعفی ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہیں اور نا ہی اُن کا اپنی کابینہ میں کسی قسم کی رد و بدل کا ارادہ ہے۔

اُنھوں نے یہ بیان جمعہ کو برطانوی نیوز چینل ’اسکائے ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا جس میں مِس گیلارڈ سے ان اطلاعات پر ردعمل معلوم کیا گیا کہ حکمران جماعت لیبر پارٹی میں شامل بعض قانون سازوں کا اُن پر سے اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے۔

یہ صورت حال ایسے وقت سامنے آئی ہے جب عدالت نے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو ملائیشیا منتقل کرنے کے مِس گیلارڈ کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

جمعہ ہی کو اعلیٰ حکومتی رہنماؤں نے مِس گیلارڈ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

XS
SM
MD
LG