رسائی کے لنکس

آسٹریلوی قیادت میں ممکنہ تبدیلی کی ’افواہیں‘ مسترد


آسٹریلوی قیادت میں ممکنہ تبدیلی کی ’افواہیں‘ مسترد
آسٹریلوی قیادت میں ممکنہ تبدیلی کی ’افواہیں‘ مسترد

جولیا گیلارڈ
جولیا گیلارڈ

آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک کی قیادت کرنے کے لیے وہ درست رہنما ہیں۔

جولیا گیلارڈ نے اتوار کے روز یہ بیان ذرائع ابلاغ میں زیر گردش ان اطلاعات کے بعد دیا ہے کہ وزیرِ خارجہ کیون رڈ ممکنہ طور پر اُنھیں چیلنج کر سکتے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے ان اطلاعات کو ’’افواہیں‘‘ قرار دے کر مسترد کیا ہے، جب کہ کیون رڈ نے بھی ایسے کسی منصوبے کی تردید کی ہے۔

اتوار کو جولیا گیلارڈ نے جنگ عظیم دوم کے دوران ڈاروِن شہر پر جاپانی افواج کی بمباری کی 70 ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔

اس سے قبل نشر ہونے والے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اُنھوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا دفاع بھی کیا۔

’’میں آسٹریلوی عوام کے بیچ جا کر اُن تبدیلوں کے ثمرات دیکھ سکتی ہوں جن کا ہم نے فیصلہ کیا تھا اور ہم لے کر بھی آئے۔‘‘

کیون رڈ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ وہ مفروضوں پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

’’میں یہ ضرور تسلیم کروں گی کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میری توجہ کا مرکز ہماری (آسٹریلوی) معیشت رہی ہے اور یہ کہ ہم مستقبل کے لیے اس کو کس طرح مضبوط بنائیں گے۔‘‘

XS
SM
MD
LG