رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: تشدد کی کارروائیاں، امریکہ کا اظہارِ تشویش


ترجمان محکمہٴخارجہ: ’ہم سیاسی مقاصد کے لیے تشدد کے استعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔۔۔ ایک جمہوری بنگلہ دیش میں ایسی کارروائیوں کا کوئی جائز جواز موجود نہیں۔ تمام بنگلہ دیشیوں کو پُرامن طریقے سے اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہونا چاہیئے‘

امریکہ نے بنگلہ دیش میں ’جاری بے چینی اور تشدد کی کارروائیوں‘ پر اپنی ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں، محکمہٴخارجہ کی معاون خاتون ترجمان، میری ہارف نے کہا ہے کہ ’ہم اُن غیرانسانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جِن میں بسیں نذر آتش کرنا، آتشیں ہتھیار پھینکنا، اور ریل گاڑیوں کو پٹڑیوں سے اتارنا شامل ہے، جِن کے نتیجے میں بے گناہ افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں‘۔

بقول اُن کے، ’ہم سیاسی مقاصد کے لیے تشدد کے استعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں‘۔

ترجمان نے کہا کہ’ایک جمہوری بنگلہ دیش میں ایسی کارروائیوں کا کوئی جائز جواز موجود نہیں۔ تمام بنگلہ دیشیوں کو پُرامن طریقے سے اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہونا چاہیئے۔‘

محکمہٴخارجہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پُرامن سیاسی سرگرمیوں کے لیے درکار گنجائش پیدا کی جانی چاہیئے، اور تمام فریق کو چاہیئے کہ وہ اپنے ارکان کی جانب سےتشدد پر مبنی کی کارروائیوں سے احتراز کی تلقین کریں۔

XS
SM
MD
LG