کراچی —
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں بدھ کی شب ہونے والے ایک بم دھماکے اور کریکر حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا انڈس پلازہ نامی ایک غیر آباد عمارت کے نزدیک ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد نشہ کرتے تھے اور واقعے کے وقت عمارت کے قریب موجود تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیر مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔
دھماکے سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ قبل سہراب گوٹھ فلائی اوورکے قریب دو کریکر دھماکے بھی ہوئے تھے جن میں دو افراد زخمی ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار فلائی اوور کے قریب موجود پولیس موبائل پر دو کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔
حملے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ رحمن ملک نے دو روز قبل خبردار کیا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی سرگرمیوں کے مرکز کراچی میں ماہِ فروری کے دوران میں دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں کا خدشہ ہے۔