رسائی کے لنکس

اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے سے باز رہے: امریکہ


امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن 8 نومبر 2023 کو ٹوکیو میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن 8 نومبر 2023 کو ٹوکیو میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اجلاس میں شرکت کے بعد ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے اسرائیل کو غزہ پر پھر سے قابض ہونے کے خلاف تنبیہ کی ہے ہر چند کہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جنگ کے بعد فلسطینی علاقے کا ایک عبوری دور سے گزرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

ٹوکیو میں جی سیون کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے اسرائیل کی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کو ختم کرنے کی کوشش کے لیے امریکی حمایت کا اعادہ کیا ۔

غزہ میں جنگ اس وقت شروع ہوئی جب حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی حصوں پر حملہ کیا جس میں تل ابیب کے مطابق ایک ہزار چار سو لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ حماس نے حملے کے دوران اسرائیل سے دو سو سے زائد فراد کو یرغمال بھی بنالیا تھا۔

بلنکن نے کہا کہ" یہ بات واضح ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ نہیں کر سکتا۔"

غزہ کے شہری سمندر کا پانی استعمال کرنے پر مجبور
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:13 0:00

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس لڑائی کے اختتام پر عبوری وقت ہو گا۔

لیکن انہوں نے زور دیا کہ یہ لازم ہے کہ "فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں حکومتی عملداری میں مرکزی حیثیت حاصل ہو۔"

دوسری طرف اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اے بی سی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ تل ابیب جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں "غیر معینہ مدت تک" ایک سیکیورٹی کردار ادا کرے گا۔

فلسطینی حکام کے مطابق اس جنگ میں اب تک غزہ میں دس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چار ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں جب کہ اسرائیل نے غزہ میں زمینی اور فضائی حملے شدید کر دیے ہیں۔

نیتن یاہوکا اصرار ہے کہ یرغمالوں کی حماس کے قبضے سے رہائی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ لیکن انہوں نے منگل کے روز اشارہ دیا کہ وہ جنگ میں چھوٹے چھوٹے مخصوص نوعیت کے وقفوں پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل اور یرغمالوں کی رہائی کو ممکن بنانے کے لیے وقفوں اور راہداریوں کی ضرورت پر زور دیا۔

(نائیک چنگ اور ولیم گیلو، وی او اے نیوز)

فورم

XS
SM
MD
LG