رسائی کے لنکس

پاکستانی شناخت پر فخر ہے: باکسر حسین شاہ


حسین شاہ نے  عظیم باکسر محمد علی کو دیکھ کر باکسنگ سیکھی جو لیاری والوں کے لئے انتہائی محبوب شخصیت ہیں۔ ابتدا میں باکسنگ صرف اس لئے سیکھی کہ سڑکوں پر دوسروں کی مار نہ کھائیں۔ لیکن، ان کے استاد نے بتایا کہ یہ ایک کھیل ہے

سیول اولمپکس میں پاکستان کے لئے پہلا کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے عظیم باکسر، لیاری کے حسین شاہ گزشتہ تین دہائیوں سے جاپان میں باکسنگ کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ تاہم، انھوں نے جاپانی شہریت حاصل نہیں کی اور چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ان کی پہچان پاکستان ہی رہے۔

حسین شاہ نے وائس اف امریکہ کے پروگرام ’میری کہانی‘ میں میزبان شہناز عزیز کو اپنی کہانی سناتے ہوئے، بتایا کہ صرف سات برس کی عمر میں وہ گھر سے بے گھر ہوگئے تھے۔ کافی عرصہ لیاری کے فٹ پاتھوں پر زندگی گزاری۔ اس وقت لیاری ایک جنت تھا، جب تمام کمیونٹی کے لوگ مل جل کر رہتے تھے؛ اور ان کے درمیان پیار اور محبت کا عظیم رشتہ قائم تھا۔ لیکن، پھر نہ جانے لیاری کو کس کی نظر لگ گئی۔ لیاری کے لوگوں کی ہی مدد سے وہ باکسنگ کے چیمپین بنے۔

حسین شاہ نے کہا کہ لیاری میں بڑا ٹیلنٹ ہے۔ وہ اپنے اس علاقے میں باکسنگ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جس کے لئے معروف پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ مل کر کام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جوڈو میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرے۔

حسین شاہ نے کہا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کی اہلیہ، بیٹا اور خاندان کے تمام لوگ جاپانی شہریت حاصل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ وہ اپنی پاکستانی شناخت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں۔ بقول اُن کے، میرا خاندان پاکستان کا یہ قرضہ چکانے کی کوشش کرے گا۔

حسین شاہ نے کہا کہ انھوں نے عظیم باکسر محمد علی کو دیکھ کر باکسنگ سیکھی، جو لیاری والوں کے لئے انتہائی محبوب شخصیت ہیں۔ ابتدا میں باکسنگ صرف اس لئے سیکھی کہ سڑکوں پر دوسروں کی مار نہ کھائیں۔ لیکن، ان کے استاد نے بتایا کہ یہ ایک کھیل ہے۔

حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سیول اولمپک میں جاتے ہوئے انھیں اس کی اہمیت کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا۔ اس لئے تیاری نہ کرسکے۔ اگر تیاری ہوتی تو وہ گولڈ میڈل بھی حاصل کرسکتے تھے۔ تاہم، ایشین گیم میں انھوں نے پانچ گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ ان کے بیٹے نے بھی گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے ایشن گیمز میں جوڈو کا گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بقول ان کے،''اس طرح، ان کے خاندان نے ڈبل ہٹ ٹرک مکمل کی''۔

حسین شاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی تفصیل کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے:

میری کہانی حسین شاہ کے ساتھ
please wait

No media source currently available

0:00 1:00:02 0:00

XS
SM
MD
LG