رسائی کے لنکس

عظیم فٹ بالر پیلے کی آخری رسومات، ہزاروں افراد شریک


پیلے کی میت برازیل کے قومی پرچم میں لپیٹ کر ساؤ پاؤلو شہر کے باہر قائم ویلا بیلمیرو اسٹیڈیم میں دیدار کے لیے رکھی گئی ہے ۔
پیلے کی میت برازیل کے قومی پرچم میں لپیٹ کر ساؤ پاؤلو شہر کے باہر قائم ویلا بیلمیرو اسٹیڈیم میں دیدار کے لیے رکھی گئی ہے ۔

عظیم فٹ بالر پیلے کی برازیل میں آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی تدفین سے قبل ہزاروں افراد نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پیلے کی میت برازیل کے قومی پرچم میں لپیٹ کر ساؤ پاؤلو شہر کے باہر قائم ویلا بیلمیرو اسٹیڈیم میں دیدار کے لیے رکھی گئی ہے ۔یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں سے پیلے نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

منگل کو ان کی تدفین ایک قریبی قبرستان میں کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں جہاں مذہبی رسومات کے بعد انہیں دفنایا جائے گا۔

ہزاروں افراد نے ویلابیلمیرو اسٹیڈیم میں پیلے کی میت کے قریب سے گزرتے ہوئے ان سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، ان افراد میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز، اسکولوں کے طلبہ اور دیگر طبقۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

برازیل کے نو منتخب صدر لویز اناسیو لولا ڈیسلوا بھی پیلے کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پیلے 82 برس کی عمر میں جمعرات کو چل بسے تھے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

پیلے کی میت برازیل کے قومی پرچم میں لپیٹ کر ساؤ پاؤلو شہر کے باہر قائم ویلا بیلمیرو اسٹیڈیم میں دیدار کے لیے رکھی گئی ہے۔
پیلے کی میت برازیل کے قومی پرچم میں لپیٹ کر ساؤ پاؤلو شہر کے باہر قائم ویلا بیلمیرو اسٹیڈیم میں دیدار کے لیے رکھی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق ساؤ پاؤلو میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگ پیلے کے آخری دیدار کے لیے تیز دھوپ میں اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے قطاروں میں کھڑے رہے۔

کئی افراد کا کہنا تھا کہ وہ لگ بھگ تین گھنٹے تک قطار میں کھڑے رہنے کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہو سکے تاکہ اپنے ہیرو کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔

پیلے نے اپنا آخری فٹ بال میچ 45 برس قبل کھیلا تھا لیکن اب بھی برازیل میں ان کی اہمیت اور حیثیت کسی کہانی کے مرکزی کردار کی طرح موجود ہے۔

جیوانا سرمینتو کی عمر 17 برس ہے اور وہ بھی پیلے کے نام کی شرٹ زیب تن کیے اپنے والد کے ساتھ پیلے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آئی ہیں۔

انہوں نے 'اے پی' کو بتایا کہ وہ سانتوس فٹ بال کلب کی مداح نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے والد اس کلب کے مداح ہیں۔ لیکن ان کے بقول، " اس شخص (پیلے) نے برازیل کی ٹیم ایجاد کی تھی جن کی وجہ سے سانتوس فٹ بال کلب مضبوط ٹیم بن سکی تھی ۔ تو ایسے میں آپ اس شخص کو کیسے عزت نہیں دیں گے؟ یہ عظیم ترین شخصیات میں شامل تھے۔ ہمیں انہیں تکریم دینی چاہیے۔"

ایسے خیالات صرف جیوانا کے ہی نہیں بلکہ بے شمار افراد کے تھے جو پیلے کی شخصیت کے گرویدہ تھے۔

پیلے نے اپنا آخری فٹ بال میچ 45 برس قبل کھیلا تھا لیکن اب بھی برازیل میں ان کی اہمیت اور حیثیت کسی کہانی کے مرکزی کردار کی طرح موجود ہے۔
پیلے نے اپنا آخری فٹ بال میچ 45 برس قبل کھیلا تھا لیکن اب بھی برازیل میں ان کی اہمیت اور حیثیت کسی کہانی کے مرکزی کردار کی طرح موجود ہے۔

پیلے فٹ بال کی دنیا کے واحد کھلاڑی تھے جو تین بار ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ وہ 1958، 1962 اور 1970 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

انہوں نے برازیل کی قومی ٹیم کی جانب سے 92 انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی جس میں ان کے 77 گول آج بھی برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گول ہیں۔

انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی (اعداد و شمار olympics.com)
کھلاڑیملکگولمیچزکریئر
کرسٹیانو رونالڈوپرتگال1181982003 سے تاحال
علی دائیایران1091481993 سے 2006
لیونل میسیارجنٹائن981722005 سے تاحال
مختار داھاریملائیشیا891421972 سے 1985
فرانسس پشکاشاسپین/ہنگری84891975 سے 1962
سنیل چھتاریبھارت841312005 سے تاحال
علی احمد مبخوت محسن الہاجریمتحدہ عرب امارات801092009 سے تاحال
گوڈفری چیتالوزیمبیا791111986 سے 1980
حسین سعیدعراق781371997 سے 1990
رابرٹ لواندوفسکیپولینڈ781382008 سے تاحال
پیلےبرازیل77981957 سے 1971
نیماربرازیل771242010 سے تاحال

پیلے 1960 اور 1970 کی دہائی کے انتہائی مشہور کھلاڑی تھے۔ ان سے نا صرف ملکہ، صدور اور اعلیٰ شخصیات ملاقاتیں کرتی تھیں بلکہ ایک موقع ایسا بھی آیا جب نائیجیریا میں خانہ جنگی صرف اس لیے رک گئی تاکہ وہاں پیلے کو کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکے۔

برازیل میں اکثر شہری پیلے کو ہی یہ اعزاز دیتے ہیں کہ ان کی وجہ سے دنیا میں ان کے ملک کو پہچان ملی۔

سائیو زالکے انجینئر ہیں اور وہ پیلے کے دیدار کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش میں قطار میں انتظار کر رہے تھے۔ ان کا 'اے پی' سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پیلے برازیل کے ہمیشہ سے سب سے اہم ترین شخص تھے۔ انہوں نے برازیل کے لیے فٹ بال کو اہم بنایا جب کہ ان کی وجہ سے برازیل دنیا کے لیے اہم بنا۔

سانتوس فٹ بال کلب کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لگ بھگ 1100 صحافی پیلے کی آخری رسومات کو نشر کرنے کے لیے موجود رہے جب کہ 23 ممالک کی اہم شخصیات بھی وہاں آئیں۔

خیال رہے کہ فیفا حکام کی جانب سے یہ تجویز بھی سامنے آئے ہے کہ دنیا کے تمام ممالک ایک ایک اسٹیڈیم کو پیلے کے نام سے موسوم کریں۔

XS
SM
MD
LG