رسائی کے لنکس

قاہرہ: تحریر اسکوائر میں ہزاروں مصری باشندوں کا احتجاج


تحریر چوک مظاہرہ
تحریر چوک مظاہرہ

جمعہ کو ہونے والی یہ بڑی احتجاجی ریلی ملک کی سب سے منظم سیاسی جماعت 'اخوان المسلمون' کی اپیل پر منعقد کی گئی جس کا مقصد حکومت کی اس منصوبے پر احتجاج کرنا تھا جس میں اہم ملکی پالیسیوں کے حتمی فیصلے کا اختیار فوج کو دینے کی تجویز پیش کی گئی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے تحریر چوک پر جمعہ کو ہزاروں افراد نے مصری افواج کی جانب سے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوششوں کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

جمعہ کو ہونے والی یہ بڑی احتجاجی ریلی ملک کی سب سے منظم سیاسی جماعت 'اخوان المسلمون' کی اپیل پر منعقد کی گئی جس کا مقصد حکومت کی اس منصوبے پر احتجاج کرنا تھا جس میں اہم ملکی پالیسیوں کے حتمی فیصلے کا اختیار فوج کو دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوج واضح کرے کہ وہ سویلین حکومت کو کب تک اقتدار منتقل کرنے کا اراداہ رکھتی ہے۔ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں بھی فوج سے اقتدار کی سول حکومت کو منتقلی کے واضح ٹائم فریم کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

مصر میں رواں ماہ کے آخری ہفتے سے ملک کی نئی پارلیمان کے انتخابات کا آغاز ہورہا ہے۔ عوامی احتجاجی تحریک کے باعث تین عشروں تک مصر کے حکمران رہنے والے صدر حسنی مبارک کی رواں برس فروری میں اقتدار سے رخصتی کے بعد ملک میں ہونے والے یہ پہلے عام انتخابات ہیں۔

XS
SM
MD
LG