رسائی کے لنکس

عمر اکمل فیلڈنگ کے دوران زخمی


عمر اکمل (فائل فوٹو)
عمر اکمل (فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے انگلی پر چوٹ لگنے کے باعث جمعہ کو پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔

ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ طبی معائنے اور ”اسکین سے معلوم ہوا ہے کہ ہڈی نہیں ٹوٹی ہے “ اس لیے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

ایک روز قبل فیلڈنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے عمر اکمل کے دائیں ہاتھ کی اُنگشت ِشہادت پر چوٹ لگ گئی تھی۔

پاکستانی ٹیم کے کوچ وقار یونس نے جمعہ کو کھلاڑیوں کو تین گھنٹے سے زائدسخت مشقیں کروائیں اور بلے بازوں کو اپنی ہی ٹیم کے باؤلروں نے ایسے حالات میں کھیلنے کی پریکٹس کروائی جن کا سامنا انھیں میچ کے دوران کرنا پڑ سکتا ہے۔

عالمی کپ کے گروپ اے میں شامل پاکستان نے چار میچ کھیل کر چھ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔ کیونکہ چوتھے میچ میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں110رنز کی شکست ہوئی تھی۔ناقدین اس میچ میں عمر اکمل کے بھائی وکٹ کیپر کامران اکمل کی ناقص کارکردگی کو پاکستان کی ہار کی وجہ قراردے رہے ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 14مارچ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG