لندن اولمپک 2012ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کےانعقاد کے بعد اولمپک کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
ہفتے کے روز 19 کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، جِن میں نشانہ بازی، جوڈو کراٹے، سومنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں تمغے بھی دیے جائیں گے۔
اولمپک 2012ء میں پہلا طلائی تمغہ چین کی 19 سالہ خاتون نشانہ باز سلنگ یی نے اپنے نام کیا۔ سلنگ یی نے 502.9 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، پولینڈ کی سلویا بوگاکا نے 502.2 اسکور کرکے چاندی ، جب کہ چین ہی کی ڈان لو تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔
لندن اولمپکس میں شریک پاکستان کی پہلی خاتون پیراک انم بانڈے ہفتے کو ہونے والے 400 میٹر انفرادی مقابلوں میں اگلے راؤنڈ تک کوالی فائی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انم بانڈے 35 پیراکوں میں سب سے آخری نمبر پر رہیں اور وہ واحد پیراک تھیں جنھوں نے فاصلہ پانچ منٹ سے زیادہ وقت میں طے کیا۔ تاہم، وہ 400 میٹر انفرادی مقابلوں میں اپنے قومی کارڈ کو بہتر بنانے میں کامیاب رہیں۔
پاکستان 2012ء اولمپکس میں ہاکی، سومنگ، ایتھلیٹکس اور نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم سہیل عباس کی سربراہی میں اپنا پہلا میچ 30 جولائی کو اسپین ، یکم اگست کو ارجنٹینا، تین اگست کو برطانیہ، پانچ اگست کو جنوبی افریقہ اور سات اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
ایتھلیٹکس کے 100 میٹر مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی لیاقت علی اوررابعہ عاشق کر رہے ہیں، جب کہ پیراکی کی 100میٹر فری اسٹائل کیٹگری میں اسرار حسین اور نشانے باز خرم انعام پاکستان کی طرف سے لندن 2012ء میں حصہ لیں گے۔
پاکستان نے اولمپک مقابلوں میں آخری تمغہ 1992ء میں جیتا تھا جب 20 سال قبل پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
لندن اولمپکس 2012ء میں 204 ممالک کے 10000 ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں اور 12 اگست تک جاری رہنے والے اِن مقابلوں میں 26 مختلف کھیلوں کے 302 ایونٹ ہوں گے، جِن کا انعقاد برطانیہ کے مختلف شہروں میں واقع 30 میدانوں اور وینیوز میں کیا جائے گا۔
سنہ 2008 میں چین کے شہر بیجنگ میں ہونےوالے اولمپکس میں میزبان ملک نے100 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ، جب کہ امریکہ 36طلائی تمغوں کے ساتھ دوسری، روس 23 تمغوں کے ساتھ تیسری اور برطانوی اولمپک دستے نے 19 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔