رسائی کے لنکس

صدر اوباما: ’گن کنڑول‘ منصوبے کا اعلان متوقع


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کنیکٹی کٹ ریاست کے نیوٹاؤن علاقے میں فائرنگ سے 20 بچوں کی ہلاکت کے تناظر میں بچوں نے صدر کو اپنے تحفظات پر مبنی خطوط لکھے تھے اور ان ہی بچوں کی موجودگی میں صدر اپنی تجاویز کا اعلان کریں گے۔

صدر براک اوباما امریکہ میں اسلحہ کے استعمال سے ہونے والے پر تشدد واقعات میں کمی کے اپنے منصوبے کا اعلان بدھ کو کریں گے اور توقع کی جا رہی ہے کہ بعض تجاویز پر انھیں ریپبلکنز کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کنیکٹی کٹ ریاست کے نیوٹاؤن علاقے میں فائرنگ سے 20 بچوں اور 6 دیگر افراد کی ہلاکت کے واقعے کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد صدر اوباما کے اس منصوبے کا مقصد ایسے کسی بھی سانحے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا ہے۔

نیوٹاؤن واقعے کے تناظر میں بہت سے بچوں نے صدر کو اپنے تحفظات پر مبنی خطوط لکھے تھے اور ان ہی بچوں کی موجودگی میں صدر اپنی تجاویز کا اعلان کریں گے۔

مسٹر اوباما نے نائب صدر جو بائیڈن کو ایسے واقعات کے مختلف فریقوں سے ملاقاتوں کے بعد ایک جائزہ رپورٹ تیار کرنے کا کہا تھا اور ان کی سفارشات پر مبنی یہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جے کارنی نے منگل کے روز کہا تھا کہ منصوبے کے متعدد مرکزی نکات کو کانگریس سے منظور کروانے کی ضرورت ہوگی۔

بعض اقدامات کو ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن نے یہ کہہ رکھا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی قانون سازی کو منظور نہیں ہونے دیں گے جس سے بندوق اور اسلحہ تک رسائی محدود ہوتی ہو۔
XS
SM
MD
LG