رسائی کے لنکس

بچوں کو کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟


یہ بات تو اکثر لوگ جانتے ہی ہیں کہ دن بھر چاق و چوبند رہنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے لیے نیند کتنی اہم ہے۔ نیند کا ہماری صحت سے بھی گہرا تعلق ہے چاہے کوئی بھی عمر ہو، دماغ اور جسم کو آرام دینے کے لیے مناسب نیند لینا بہت ضروری ہے۔

بالغ افراد کے بارے میں تو یہ سنا ہی ہوگا کہ انہیں دن میں تقریباً آٹھ گھنٹے سونا چاہیے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بچوں کو کتنے گھنٹے کی نیند لینی چاہیے۔

نیند سے متعلق ماہرین ہر عمر کے گروپ کے حساب سے الگ الگ تجاویز دیتے ہیں۔ یہ تجاویز کیا ہیں اور بچوں کے لیے کتنی نیند ضروری ہوتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

امریکہ کے صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق امریکہ کی غیر منافع بخش این جی او 'نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن تجویز کرتی ہے کہ ایک نو مولود کو 14 سے 17 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے عمر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تجویز پیدائش سے تین ماہ تک کے بچوں کے لیے ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق 'امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن' تجویز کرتی ہے کہ چار سے 12 ماہ کی عمر کے بچوں کو 24 گھنٹوں میں 12 سے 16 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسی طرح ایک سے دو برس کی عمر کے بچوں کے لیے 24 گھنٹوں کے دوران 11 سے 14 گھنٹے سونے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تین سے پانچ برس کی عمر کے بچوں کے لیےتجویز کیا گیا ہے کہ انہیں 10 سے 13 گھنٹے نیند لینی چاہیے۔

امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کی تجویز کے مطابق چھ سے 12 برس کی عمر کے بچوں کو 24 گھنٹوں کے دوران نو سے 12 گھنٹے نیند لینی چاہیے۔ جب کہ ٹین ایجر گروپ یعنی 13 سے 18 برس کی عمر کے بچوں کے لیے آٹھ سے 10 گھنٹے سونے کی تجویز دی گئی ہے۔

بچوں کو نیند کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق بچوں کی نشوونما کے لیے نیند بے حد ضروری ہے۔ نیند بچوں کے دماغ کی نشونما کے ساتھ ساتھ ان کی سیکھنے کی صلاحیت اور عادات کی تشکیل کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ بھرپور نیند اور صحت مند غذا بھی بچے کی جسمانی نشوونما اور متحرک رہنے کی صلاحیتں بھی بہتر کرتی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG