رسائی کے لنکس

غریب ترین ملکوں کے لیے اقوام متحدہ کا ایک ارب کرونا ویکسین کا معاہدہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے بچوں کے ایمرجنسی فنڈ کے ادارے یونیسف نے بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ سے ویکسین کی ایک اعشاریہ ایک ارب خوراکوں کو مہیا کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت سیرم انسٹی ٹیوٹ ایسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ کے شراکت سے بنائی گئی ویکسین اور انووا ویکس ویکسین تین ڈالر فی خوراک کے قیمت پر مہیا کرے گا۔

یونیسیف ڈائریکٹرہینرییتا فور کے مطابق یہ کوویکس ویکسین کی پہلی کھیپ ہو گی اور اس کے بعد ویکسین کی مزید خوراکیں حاصل کی جائیں گی تاکہ اس سال کے پہلے حصے کی ضروریا ت پوری کی جاسکیں۔

یاد رہے کہ کوویکس کے اشتراکی پروگرام کے تحت عالمی ادارہ صحت، ویکسن کے حصول کے لیے قائم کیا گیا ویکسین اتحاد اور سینٹر وبا کے امراض سے نمٹنے کی تیاری کے ادارے سی ای پی آئی کے ساتھ مل کر دنیا کے سب سے کم آمدنی والے غریب ممالک کے لیے ویکسین کی تقسیم کا کام کیا جار ہا ہے۔

کوویکس کے منصوبے کے تحت اس سال مارچ تک ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں مہیا کی جائیں گی اور جولائی تک 20 کروڑ مزید خوراکوں کا بندوبست کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG