رسائی کے لنکس

بھارت: مجوزہ جوہری بجلی گھر کے خلاف مظاہرہ، ایک شخص ہلاک


رتنا گری، بھارت: جے پور میں نیوکلیر پلانٹ کے خلاف مظاہرے، بھارتی پولیس آگ بجھاتے ہوئے۔
رتنا گری، بھارت: جے پور میں نیوکلیر پلانٹ کے خلاف مظاہرے، بھارتی پولیس آگ بجھاتے ہوئے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک قصبے میں، جہاں جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، منصوبے کے مخالفین نے منگل کے روز ایک بڑا مظاہرہ کیا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ برہم مظاہرین نے ساحلی شہر جیتا پور کے ایک اسپتال پر حملہ کیا اور کئی گھروں کو آگ لگادی۔ اس سے ایک روز قبل پیر کے مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں اور مظاہرین نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا تھا۔ اس موقع پر پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

جاپان کے حالیہ زلزلے اور سونامی سے جاپان کے جوہری ری ایکٹروں کو پہنچنے والے نقصان سے خوف زدہ مظاہرین جیتا پور میں جوہری بجلی کے قیام کے منصوبے پر متفکر ہیں۔

جاپان کے جوہری بحران کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے باوجود ماحولیات کے بھارتی وزیر جے رام رامیش کا کہناہے کہ ان کا ملک جوہری توانائی کے استعمال میں اضافے کے اپنے منصوبوں پر سختی سے قائم ہے۔

جیتا پور کے باشندوں کا کہناہے کہ وہ اس لیے متفکر ہیں کیونکہ ان کا علاقہ زلزلوں کے زون میں واقع ہے۔ تاہم ماحولیات کے وزیر رامیش کا اصرار ہے کہ مجوزہ جوہری بجلی گھر محفوظ ہوگا۔

اس منصوبے پر رواں سال میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG