رسائی کے لنکس

اسرائیل : 40 برس کی طویل ترین قید کاٹنے والا فلسطینی قیدی رہا


5 جنوری 2023 کو اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی قیدی کریم یونس کا اسرائیل کے شہر آرا میں ان کے گاؤں میں استقبال۔فائل فوٹو
5 جنوری 2023 کو اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی قیدی کریم یونس کا اسرائیل کے شہر آرا میں ان کے گاؤں میں استقبال۔فائل فوٹو

اسرائیل میں طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک کریم یونس کا، 40 سال کی سزا مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو ر شمالی گاؤں آرا میں گھر پہنچنے پر سینکڑوں حامیوں نےاستقبال کیا۔انہیں ایک اسرائیلی فوجی کو اغوا اور قتل کرنے کے جرم میں قید کی سزا دی گئی تھی۔

کریم یونس نے کہا کہ یہ 40 سال کہانیوں، قیدیوں کی کہانیوں سے بھرے ہوئے تھے اور ہر کہانی ایک قوم کی کہانی ہے۔ مجھے فلسطین کے لیے قربانیاں دینے والوں میں سے ایک ہونے پر بہت فخر ہے ۔ یونس کریم نے مزید کہا ہم فلسطین کی خاطر مزید قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

یونس کو 1983 میں اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں فوجی ابراہم برومبرگ کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ان کی رہائی سے قبل، اسرائیلی وزیر داخلہ آریہ دیری نے ایک خط میں لکھا کہ یونس سے ان کی شہریت چھین لی جائے، اور کہا کہ یہ اقدام ’’ان لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام ہو گا جو دہشت گرد کارروائیوں کی علامت بن چکے ہیں‘‘۔

جمعرات کو ہی فلسطینی عہدہ داروں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دو افراد کی گرفتاری کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران مسلح افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کے بعد فوجیوں نے جوابی فائرنگ کی تھی۔

اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات دی ایسوسی ایٹڈ پریس، ایجنسی فرانس پریس اور رائٹرز سےلی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG