رسائی کے لنکس

شام میں روس کے ملوث ہونے سے پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے: تجزیہ کار


فائل
فائل

شکاگو میں مقیم تجزیہ کار، ڈاکٹر طاہر روحیل نے وائس آف امریکہ اردو سروس کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورت حال کے پیشِ نظر، اوباما انتظامیہ شام کے بارے میں اپنی حکمت عملی کا مستقل جائزہ لے رہی ہے

ایک معروف امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شام کے معاملے میں روس کے ملوث ہونے کی وجہ سے علاقائی صورت حال پیچیدہ ہوگئی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اس صورت حال کے پیشِ نظر شام کے بارے میں اپنی حکمت عملی کا مستقل جائزہ لے رہی ہے۔

شکاگو میں مقیم تجزیہ کار، ڈاکٹر طاہر روحیل وائس آف امریکہ اردو سروس کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں وزیر خارجہ جان کیری کے ویانہ کے دورے پر تبصرہ کر رہے تھے، جن میں شام کے بحران کا حل زیر بحث تھا۔

اِسی پروگرام میں پاکستان کے شہر، خیرپور سے شاہ لطیف یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر امداد چانڈیو نے میزبان نفیسہ ہودبھائے کے سوال کے جواب میں اس خیال کا اظہار کیا کہ داعش نہ صرف علاقے کے لیے، بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک خطرہ بن گیا ہے۔

اُن کے مطابق، داعش نے اسلام کے بارے میں ایک ایسا تصور پیش کیا ہے جسے بیشتر مسلمان رد کرتے ہیں۔

تفصیل کے لیے وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Jahan Rang NOv12th Russia Syria ISIS
please wait

No media source currently available

0:00 0:14:22 0:00

XS
SM
MD
LG