واشنگٹن —
برازیل میں جاری 20 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کے نویں روز ہونے والے ابتدائی دونوں میچز انتہائی سنسنی خیز رہے جن میں جرمنی اور گھانا کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا جب کہ ارجنٹائن کو ایران پر بمشکل 0-1 سے فتح حاصل ہوئی۔
فورٹالیزا میں کھیلے جانے والے 'گروپ – جی' کے میچ میں سر توڑ کوششوں کے باوجود جرمنی اور گھانا کی ٹیمیں پہلے ہاف میں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں۔
لیکن دوسرا ہاف ابتدا ہی سے انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا ۔ 51 ویں منٹ میں ماریو گوٹزے نے گول کرکے جرمنی کو برتری دلادی جو صرف تین منٹ برقرار رہی جب آندرےایو نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
میچ کے 63 ویں منٹ میں گھانا کے آسا موا نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 71 ویں منٹ میں جرمنی کے میروسلیو کلوز نے گول کرکے دوبارہ برابر کردیا۔
کلوز کا فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ 15 واں گول تھا جس کے بعد انہوں نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے برازیل کے سابق اسٹرائیکر رونالڈو کا ریکارڈ برابرکردیا ہے۔
میچ کے دوران جرمن ٹیم نے گھانا کے گول پوسٹ پر کئی بار حملے کیے لیکن وہ افریقی ٹیم کا مضبوط دفاع توڑنے میں ناکام رہی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ 800 واں میچ تھا جو دونوں جانب کے بہترین کھیل اور سنسنی خیزی کی بدولت واقعی تاریخی ثابت ہوا۔
گھانا سے قبل جرمنی نے اپنے پہلے گروپ میچ میں پرتگال کو 0-4 سے شکست دی تھی اور آج کا میچ برابر ہونے کےبعد 'گروپ 'جی' کے پوائنٹس ٹیبل پر جرمنی چار پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست آگیا ہے۔
امریکہ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ گھانا ایک پوائنٹ کےساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پرتگال صفر پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ارجنٹائن بمقابلہ ایران
اس سے قبل ہفتے کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دو بار عالمی چیمپئن رہنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو اس بار ورلڈ کپ کی سب سے کمزور سمجھی جانے والی ٹیم ایران نے ناکوں چنے چبوادیے۔
بیلو ہوریزانٹے میں کھیلے جانے والا 'گروپ – ایف' کا یہ میچ ارجنٹائن اپنے اسٹار فٹ بالر میسی کی بدولت بڑی مشکل سے جیتنے میں کامیاب ہوا جنہوں نے میچ کےآخری لمحات میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 سے فتح دلائی۔
میچ کے دوران فٹ بال بیشتر وقت ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے قبضے میں رہی لیکن ایران کے موثر دفاع کے باعث انہیں حریف کے گول پوسٹ تک پہنچنے کا زیادہ موقع نہیں مل پایا۔
میچ کے 90 منٹ پورے ہونے پر سب ہی کو یہ یقین ہوچلا تھا کہ میچ ڈرا ہوگیا ہے جب اضافی وقت کے دوران 91 ویں منٹ میں میسی نے اپنا جادو دکھایا۔
ایران کےخلاف فتح کے بعد ارجنٹائن ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے والی 'گروپ – ایف' کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔