رسائی کے لنکس

اپنی قوم کا آخری دم تک دفاع کیا جائے گا: معمر قذافی


اپنی قوم کا آخری دم تک دفاع کیا جائے گا: معمر قذافی
اپنی قوم کا آخری دم تک دفاع کیا جائے گا: معمر قذافی

’ آپ شیطان کے ساتھ ہیں اور شیطان کی ٹولی کو شکست دی جائے گی۔امریکہ، برطانیہ، فرانس کی قیادت میں ہفتے کو شروع ہونے والے اِس حملے کا کوئی جواز نہیں ہے‘

لیبیا کے لیڈر معمر قذافی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ایک تقریر میں کہا ہے کہ اُن کے عوام آخری دم تک بین الاقوامی اتحاد کے خلاف اپنی قوم کا دفاع کریں گے۔

صدر قذافی نے اپنے دشمنوں کو اپنے مخصوص انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ آپ شیطان کے ساتھ ہیں اور شیطان کی ٹولی کو شکست دی جائے گی۔امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں ہفتے کو شروع ہونے والے اِس حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔‘

مسٹر قذافی نے اِن ملکوں پر الزام عاید کیا کہ وہ لیبیا کے تیل کی دولت کو چرانے کے لیے مداخلت کر رہے ہیں۔

لیبیا کے راہنما نے سخت جوابی حملوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہتھیاروں کے ڈھیروں کے ذخیروں کو کھول دیا ہے اور تمام لیبیائی باشندے غیر ملکی فوجوں کے خلاف ہتھیار اُٹھائیں گے۔

یہ آڈیو پیغام اتوار کی صبح ٹیلی ویژن پر ایک ایسی تصویر کے ساتھ نشر کیا گیا جِس میں ایک مٹھی میں امریکہ کے جیٹ طیارے کو ٹکڑے ٹکڑے کرتے دکھایا گیا تھا۔

یاسمین جمیل کی زبانی آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG