رسائی کے لنکس

لیبیا میں لڑاکا طیارہ’مارگرایا‘گیا


لیبیا میں لڑاکا طیارہ’مارگرایا‘گیا
لیبیا میں لڑاکا طیارہ’مارگرایا‘گیا

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لیبیا میں باغیوں کے مضبوط گڑھ بن غازی میں ہفتہ کو ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے اور علاقے میں تواتر سے دھماکوں کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔

تشدد کا یہ تازہ واقعہ صدر معمرقذافی کی طرف سے ایک روز قبل کیے گئے اس اعلان کے بعد پیش آیا ہے جس میں انھوں نے جنگ بندی کرتے ہوئے باغی مخالفین سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق باغیوں نے لیبیائی فورسز پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی ہے۔ ایجنسی ان باغیوں کو القاعدہ کا ساتھی قراردیتی ہے۔

ہفتہ کو ہونے والی لڑائی ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب کچھ گھنٹوں بعد پیرس میں لیبیا کی صورتحال پر بات چیت کے لیے امریکہ، اقوام متحدہ، عرب لیگ اور یورپی یونین ایک عالمی کانفرنس میں شریک ہونے جارہے ہیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے بھی جمعہ کے روز مسٹر قذافی کو خبردار کیا تھا کہ ان کی فوجیں لیبیاکے عوام پر حملے بند کریں بصورت دیگر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ تاہم صدر اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ لیبیا میں زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔

XS
SM
MD
LG